30.1 C
Delhi
November 10, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

Madrasah Umm Salma Lilbanat مدرسہ ام سلمہ للبنات سکٹیا نیا ٹولہ بٹراہا ارریہ بہار میں جشن یوم آزادی تزک و احتشام کے ساتھ منا یا گیا

Madrasah Umm Salma Lilbanat

Madrasah Umm Salma Lilbanat

آرریہ، 16اگست(ایچ ڈی نیوز) آج 15اگست ہے، آج پورے ملک میں بڑے جوش وخروش کے ساتھ آزادی کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں آج ہی کی تاریخ میں ہمارا ملک انگریزوں کے ظلم واستبداد اور غلامی کی زنجیر سے آزاد ہوا تھا ہندوستان کی آزادی کے لئے دوسری قوموں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں نے بھی قربانیاں دیں، اور سچائی تو یہ ہے کہ مسلمانوں نے سب سے زیادہ ملک کی آزادی کے لئے قربانیاں پیش کیں۔

Madrasah Umm Salma Lilbanat

Madrasah Umm Salma Lilbanat

آج پورے ملک میں تحریک آزادی اور شہداء آزادی کی کہانیاں بیان کی جارہی ہے تاکہ اپنے اسلاف کے کارناموں کو یاد کر کے اپنے اندر حب الوطنی کا جذبہ پیدا کیا جاسکے اسی مناسبت پر سمانچل کا ابھرتاہوا ادارہ جو اپنی خدمات کو مختصر وقت میں علاقے میں نہیں بلکہ ملک کے اکثر حصوں میں اپنا لوہا منواچکا ہے۔ مدرسہ ام سلمہ للبنات سکٹیا نیا ٹولہ بٹراہا ارریہ بہار میں بھی جشن یوم آزادی تزک و احتشام کے ساتھ منا یا گیا اور مختلف قسموں کے نقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔

Madrasah Umm Salma Lilbanat
پروگرام میں بچیوں نے ہندی انگریزی و اردو میں تحریک آزادی کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے کارناموں کو عوام الناس کے درمیان پیش کیا، تمام اساتذہ کرام کی عرق ریزی اور حسن تربیت کا نتیجہ عوام الناس کے سامنے پیش کیا گیا۔آخر میں چیرمین ام سلمہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مولانا محمد حسین احمد سلفی نے آزادی ہند کی مختصر تاریخ بیان کرکے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔

Related posts

بلرام پور: خطرے کے نشان سے 58 سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے راپتی ندی ، قومی شاہراہ بند

Hamari Duniya

شعر وادب کا بدرکامل غروب ہوگیا: قاری محمد طیب قاسمی

Hamari Duniya

منگلور انتخابات میں جمہوریت کا کھلا قتل: قاضی عمران مسعود

پولیس مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے سابق سی ایم کو پولیس نے حراست میں لیا:

Hamari Duniya