کولہوئی بازار مہراج گنج،12 مارچ( ایچ ڈی نیوز)۔
سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی مدنی انٹرکالج کے زیر اہتمام طلباء کا سالانہ اختتامی اجلاس مدنی انٹر کالج کے وسیع میدان میں بعد نماز مغرب انتہائی شان وشوکت کے ساتھ ادارہ کے ناظم اعلیٰ حاجی مسیح اللہ کے زیر قیادت میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مفتی عاشق الٰہی قاسمی جبکہ نظامت کے فرائض محمد رضوان نے انجام دیئے۔
اس کے بعد حافظ محمد حارث پرنسپل مدرسہ عربیہ خیرالعلوم نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ آج جس کالج میں آپ حضرات موجود ہیں یہ تقریباً دو دہائی قبل حاجی مسیح اللہ اور ان کے رفقاء کار کی مخلصانہ کوششوں سے وجود میں آیا اور اس کالج کا شمار ممتاز دینی وعصری اداروں میں ہوتا ہے، جہاں پر ہندی، انگلش، سائنس، میتھ کے ساتھ ساتھ اردو اور قرآن کی ٹھوس تعلیم دی جاتی ہے۔
اسی طرح پروگرام کا افتتاح امیمہ خاتون کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، شائستہ خاتون نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نعتیہ کلام پیش کی۔ بعدازاں بچوں نے اردو، ہندی، انگلش میں تقریریں، دلچسپ اور انوکھے انداز وبڑی سلیقہ مندی سے مکالمہ بھی پیش کیا وہ بھی قابل دید تھا، جسے دیکھ کر پورے مجمع نے داد وتحسین انعام و اکرام سے نوازا۔
پروگرام کی قیادت کررہے مدنی انٹر کالج کے بانی حاجی مسیح اللہ نے بچوں کے پروگرام سے خوش ہو کر5000 ہزار کاروپیہ کا انعام دیا مہمان خصوصی پھریندہ ودھان سبھا کے رکن اسمبلی وریندر چودھری کو شال، گلدستہ اور بیچ لگا کر ان کا پرزور استقبال کیا گیا اور اسی طرح تمام مہمانان کا پرتپاک خیر مقد م کرتے ہوئے ان کی خدمت میں شال اور گلدستہ پیش کیا گیا۔
مہمان خصوصی مفتی عاشق الٰہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء کے ذریعہ پیش کئے گئے سارے پروگرام بہت اچھے لگے طلباء کی تقریری صلاحیتوں کو دیکھ کر اور سن کر یہ احساس ہوا کہ اساتذہ نے بڑی جدوجہد کے ساتھ انہیں اس لائق بنایا ہے بچوں کے پروگرام کو دیکھ کر بےحد خوشی ہوئی ہے، اللہ ادارہ کو دین دونی رات چوگنی ترقیات سے نوازے اور حاجی کی جدوجہد اور محنتوں کو قبول فرمائے۔ آمین
اخیر میں پرنسپل محمد رضوان نے تمام مہمانوں کا دل سے شکریہ ادا کیا اور پروگرام میں خاص طور پر ایس، ایس، بی، کمانڈر جوگیا باری، مینیجر محمود عالم، مولانا محی الدین قاسمی ندوی، مفتی احسان الحق، ڈاکٹر اشفاق قاسمی، مفتی انتخاب ندوی، قاری ذبیح اللہ، عبد المنان ندوی، مولانا محمد طاہر قاسمی، مولانا فضل کریم ندوی، مولانا عبد الحلیم قاسمی، مولاناجاوید، مولانا اکبر ندوی، مولانا برکت مصباحی، حافظ محمد شعیب، مولانا عرفان اللہ ثاقبی، مولانا اختر قاسمی، مولانا وصی الدین قاسمی، (پی ایچ ڈی)، مولانا خالد قاسمی، مولانا حسین قاسمی، قاری عزیز الرحمٰن، مولانا کلیم، مولانا شرف الدین قاسمی کے علاوہ ادارہ کے جملہ اساتذہ کرام وطلبہ موجود تھے۔ پریس کو یہ اطلاع مدرسہ خیر العلوم کے پرنسپل محمد حارث نے دی۔
