27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مدھیہ پردیش میں افسوسناک حادثہ،سخوئی-30اور میراج 2000جنگی جہاز گرکر تباہ

Plan crash

نئی دہلی، 28 جنوری (ایچ ڈی نیوز)۔
مدھیہ پردیش کے مورینا کے قریب ہفتہ کی صبح فضائیہ کے جنگی طیارے سخوئی 30 اور میراج 2000 گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔اطلاع ملتے ہی موقع پر راحت بچاو دستہ پہنچ گیا ہے اور آگے کی کارروائی میں مصروف ہوگیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق دونوں طیاروں نے مدھیہ پردیش کے گوالیار ایئربیس سے اڑان بھری تھی۔جہاں مشق چل رہا تھا۔ وزیر دفاع نے اس واقعے کے حوالے سے فضائیہ کے سربراہ سے بات کی ہے۔
فضائیہ کی جانب سے ابھی تک اس حادثے کے بارے میں باضابطہ طور پر معلومات نہیں دی گئی ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت سخوئی۔30 میں 2 پائلٹ تھے جب کہ میراج 2000 میں ایک پائلٹ تھا۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دو پائلٹ محفوظ ہیں جبکہ تیسرے پائلٹ کی تلاش کے لیے ایئر فورس کے ایک ہیلی کاپٹر کو لگایا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق، فضائیہ کی طرف سے جلد ہی ایک کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا جا سکتا ہے تاکہ حادثے کی وجہ کا پتہ لگایا جا سکے اور ساتھ ہی یہ بھی معلوم کیا جا سکے کہ آیا دونوں لڑاکا طیاروں کے درمیان ہوا میں تصادم ہوا تھا یا نہیں۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سی ڈی ایس جنرل انل چوہان اور ایئر چیف مارشل وی آر چودھری کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان سے حادثے کی معلومات جمع کر رہے ہیں۔وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو فضائیہ کے سربراہ نے ہندوستانی فضائیہ کے دو طیاروں کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔ وزیر دفاع نے ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹوں کے بارے میں دریافت کیا اور وہ پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Related posts

پیرس اولمپکس میں بھارت نے کھاتہ کھولا، شوٹر منو بھاکر نے جیتا پہلا تمغہ

Hamari Duniya

رنگا رنگ تقریب کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز2022 کا اختتام

Hamari Duniya

جمعیۃ علمائ ہند کے اسٹیج سے آر ایس ایس کو متحدہ قومیت کی دعوت

Hamari Duniya