20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
دہلی

مدرسہ اصلاح المسلمین میں قرآن کی تکمیل پر جلسہ دستار بندی

Jalsa-e Dastar e Bandi

نئی دہلی،19فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
مدرسہ اصلاح المسلمین،سیلنگ کلب روڈ بٹلہ ہاوس،جامعہ نگر،دہلی میں قرآن کی تکمیل پر جلسہ دستار بندی حفاظ کرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا اعجاز عرفی قاسمی،صدر تنظیم علماءحق نے شرکت کی اور صدارت کے فرائض پروفیسر مولانا عبد القادر قاسمی اور نظامت کے فرائض مولانا مفتی محمد ثاقب قمرندوی نے انجام دیے۔

اس موقع پر حافظ محمد غفران، حافظ محمد غالب اور حافظ محمد سنجر کی دستار بندی کی گئی۔پروگرام کا آغازقاری عبدالسبحان کی تلاوت قرآن سے ہوا۔نعت شریف شاعر اسلام حافظ ارشد،محمد منظر ، اورقاری یوسف نے پیش کئے۔ جلسے میں حضرت مولانا اشتیاقی قاسمی چتر ویدی، پورنیہ بہار مولانا شاکر صاحب قاسمی، امام و خطیب مسجد العمر،امام وخطیب حضرت مولانا مفتی سخاوت قمر حسینی، مولانا شاہ قمر الزماں الہ آبادی محمدی مسجد، شاہین باغ،مولانا غلام ربانی قاسمی بجنور یوپی، مولانا مفتی مبشر احمد قاسمی نے خطاب کیا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خوش نصیب ہیں وہ والدین جن کے بچوں نے قرآن کریم کو اپنے سینے میں محفوظ کر لیا ہے کیونکہ قرآن افضل ترین کلام اللہ ہے جس میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور قرآن کے حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تعالی نے لی ہے ۔اس لئے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ قرآن اور دینی تعلیم سے اپنے بچوں کو آراستہ کریں ۔ انھوں نے کہا کہ علماﺅں کی قد ر کریں کیونکہ علماءکی اہمیت مسلم ہے ان کی بتائی ہوئی باتوں کو دھیان توجہ سے سے سنیں اور حتی الامکان عمل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ علماءلوگوں کی رہنمائی کو اہم ذمہ داری سمجھتے ہیں ۔اور جو افرادخلوص ،محبت اور عقیدت کے ساتھ مدارس سے جڑے ہوئے ہیں وہ قابل مبارکباد ہیں ۔اخیر میں حافظ و قاری محمد رستم ،صدرالمدرسین مدرسہ اصلاح المسلمین نے مہمانان ،مقررین اور سامعین کا شکریہ ادا کیا ۔

Related posts

پریس کلب آف انڈیا میں اردو کے پہلے شہید صحافی مولوی باقر کی تصویر لگائی گئی

Hamari Duniya

ابراہیمی مذاہب میں اسلام سب سے زیادہ جمہوریت پسند مذہب ہے:پروفیسرڈیٹریچ ریٹز

Hamari Duniya

مرحوم پروفیسر ابن کنول کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرنے پہنچے ان کے ہونہار طلباء

Hamari Duniya