13.1 C
Delhi
January 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

مدرسہ تعلیم القرآن آر کے پورم کے سالانہ جلسہ میں مولانا یعقوب بلند شہری نے لوگوں سے اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنانے کا لیا عہد

Maulana Yaqoob Bulandshahri
نئی دہلی،13 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
مدرسہ تعلیم القرآن وقف مسجد حاجی لنگا سیکٹر۔3آرکےپورم نئی دہلی میں سالانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مولانا یعقوب بلند شہری کی قیادت میں ایک وفد نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں مختلف علماء کرام نے طلبائ اور بڑی تعداد میں موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو دینی تعلیم اور آخرت کی تیاری کی طرف توجہ دلائی مہمان خصوصی کے طور پر مولانا محمد یعقوب صاحب بلند شہری آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے صدر نے خصوصی خطاب فرمایا۔
مولانا  نے اپنے خطاب کی ابتداء قرآن کی عظمت سے کی اور فرمایا کہ قرآن وہ مقدس کتاب ہے جس کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اس فرشتہ کے ذریعہ نازل فرمائی جو قوی اور امانت دار ہے اس کے بعد دنیا کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام حاضرین سے اس بات کا عہد لیاکہ ہر ایک اپنے بچوں کو حافظ بنائیں اس پر تمام حضرات نے متفق ہوکر کہا کہ انشاءاللہ ہم اپنے بچوں کو حافظ بنائیں گے۔
maulana Yaqoob
اس سالانہ جلسے میں مفتی محمد سالم قاسمی۔ مولانا امامہ ۔مولانا محمد اسامہ۔ بھائی محمد شاداب ۔اور بھائی محمد امیر  دیوبندی  نے شرکت کی۔
قبل ازیں آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کا تعلیمی کارواں 11مارچ2023ءبروز ہفتہ حاجی رئیس منڈولی کی اہلیہ کے انتقال پر تعز یت کےلئے مغرب کے بعد منڈولی پہونچا اور ان سے تعزیت کی اور عشاء کی نماز کے بعد دعائیہ مجلس منعقد ہوئی اس میں مولانا یعقوب بلند شہری نے خطاب کرتے ہوئے موت کی یاد دہانی کراتے ہوئے اس کی تیاری کرنے کی ترغیب دلائی اور آپ ہی کی دعاء پر دعائیہ مجلس کا اختتام ہوا۔

Related posts

جمعیة علماءہند کی طرف سے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم، مسجدوں کےلئے صفیں اور قرآن کریم کے نسخے ہدیہ

Hamari Duniya

Cogito Media Foundation میڈیا کے فرائض او رمسائل پر خصوصی میٹنگ ،درجنوں صحافیوں کی شرکت، 6 نکاتی قرارداد منظور

Hamari Duniya

ہمیں سرکاری امداد نہیں چاہئے،نہ ہی مدارس کا کسی بھی بورڈ سے الحاق کیاجائیگا، نصاب میں کوئی تبدیلی نہیںہوگی: مولانا سید ارشد مدنی کا دوٹوک

Hamari Duniya