6.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مدرسہ فخر الاسلام میں مجلس دستار بندی کا ہوا انعقاد

Madarsa Fakhrul Islam

اعظم گڑھ، 09 فروری (عبد الرحیم شیخ ؍ ایچ ڈی نیوز)۔

مدرسہ فخر الاسلام کٹولی کلا میں تکمیل حفظ کے موقع پر ایک بابرکت محفل کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مدرسہ ہذا کے ناظم مولانا ظہیر احمد قاسمی اور نظامت مفتی محمد تابش قاسمی استاد مدرسہ ہذا نے فرمائی اور جس میں مولانا مفتی محمد اشرف نے بیان فرمایا ۔اُنہوں نے قران کی عظمت اس کی شان اور رفعت اس سلسلے میں فرمایا کہ قران اتنا عظیم ہے اور اتنی شان اور رفعت والا کہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر میں اسے پہاڑ پر نازل کرتا تو پہاڑ اس کے ڈر سے ریزہ ریزہ ہو جاتا یعنی قران کی عظمت اتنی زیادہ ہے کہ پہاڑ اس کی بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتا تھا اسی لیے قران کے نزول سے پہلے ہی اپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے کو چاک کر کے اس کے لائق بنا دیا تھا کیوں قران کی عظمت کو برداشت کر سکے ۔

آج ان حفاظ نے قران کو اپنے سینے میں محفوظ کر لیا یہ اللہ کی طرف سے بڑی سعادت ہے اور خوش نصیبی ہے کہ اللہ نے ان کے سینوں کی اس لائق بنایا اور یہ اللہ کی طرف سے چنے ہوئے بچے ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے ان کا احترام اپنے دل میں کرنا چاہیے اس لیے کہ ان کا احترام درحقیقت قران کا احترام اور ان کی شان میں گستاخی سے یہ تاثر ظاہر ہوگا کہ اپ کے دل میں قران کی عظمت نہیں اس لیے ہمیں علماء اور حفاظ حفاظ کی ان کے علم دین کی وجہ سے قدر کرنی چاہیےاللہ تعالی قران کا محافظ ہے اور یہ بچے جنہوں نے حفظ کیا ہے قران کو یاد کرنے والے ویسے تو اللہ تعالی قران کی حفاظت کرنے میں اسی کا محتاج نہیں لیکن اس نے قران کی حفاظت کا ان بچوں کا ذریعہ بنایا ہے اس لیے ان کے مقام و مرتبے کو بہت بلند کیا گیا ہے چنانچہ حدیث میں فرمایا گیا قیامت میں قران کی حافظ ہی کہا جائے گا کہ پڑھتا جا اور اپنے مقام اور اپنی منزل پر چڑھتا جا۔ اندازہ لگائیے قران کے حافظ کا مقام کتنا اونچا ہوگاہم سب کو اپنے بچوں کو حافظ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے اس سے ہمارا دین بھی محفوظ ہوگا اور آج بھی محفوظ ہوگا اور آخرت میں ہمیں انعامات اور اکرام سے سے نوازا جائے گا ۔مجلس میں حاجی فضل الرحمن، حافظ رئیس، حافظ ابو سعد، حافظ توقیر، حافظ اسلم مولانا ایاز ،مولانا محمد دانش، زید نیتا ،جاوید افضل ، اور گاؤں کے کافی تعداد میں لوگ موجود رہے ۔آخر میں مفتی محمد اشرف کی دعا پروگرام کا اختتام ہوا۔

Related posts

حکیم اعظم خاں رامپوری نیشنل سمینار کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے طبّی کانگریس کی میٹنگ

Hamari Duniya

دارالعلوم فیض محمدی میں سیرت کوئز مسابقہ کا انعقاد

Hamari Duniya

مولانا قاری جمال الدین قاسمی کا انتقال پر ملال

Hamari Duniya