27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

لکھنو-آگرہ ایکسپریس وے پر خطرناک بس حادثہ

فیروزآباد:اترپردیش کے فیروزآباد میں جمعرات کی دیررات آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر ایک ڈبل ڈیکر بس ڈیوائڈر سے ٹکرا کر کھائی میں گرگئی ہے، بس میں سوار18مسافروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے، جنہیں سیفئی میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے۔موقع پر انتظامیہ کے اعلیٰ افسران پہنچ گئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور سے ٹکرا کر کھائی میں گرگئی ہے۔دراصل فیروزآباد کے تھانہ سرسا گنج علاقے کے آگرہ -لکھنو¿ ایکسپریس وے پر جمعرات قریب ایک بجے ڈبل ڈیکر بس بے قابو ہوکر سڑک کے نیچے جا گری ہے۔ بس کے اندر36مسافر موجود تھے، جس میں سے18مسافر زخمی ہوگئے۔ ان کو سیفئی میڈیکل کالج میں بھیجا گیا۔ موقع پر فیروزآباد کے ایس ایس پی آشیش کمار تیواری بھی پہنچے تھے۔
شیال لال گولا کی ایک پرائیویٹ بس نمبر یوپی53ایف ٹی4523دہلی کے کشمیری گیٹ سے رات کو 8بجے گورکھپور کے لئے روانہ ہوئی تھی، جس میں36سواریاں بیٹھی ہوئی تھیں۔رات قریب ایک بجے سرسا گنج کے پاس اچانک بس ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آگئی، جس میں بس ریلنگ توڑتی ہوئی سڑک کے نیچے اتر گئی۔ فوراً ہی سرسا گنج اور نگلا کھنگر کی پولس موقع پر پہنچی۔ زخمیوں کو یوپیڈا کی ایمبولینس میں سیفئی بھیجا گیا اور دوسری پرائیویٹ بس سے زخمی مسافروں کو لکھنو¿ کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔ جائے حادثہ پر رات کو2بجے پہنچے ایس ایس پی آشیش کمار تیواری نے بتایا کہ یہ ڈبل ڈیکر پرائیویٹ بس ہے، جو بے قابو ہوکر نیچے گرگئی ہے، جس میں 18مسافر زخمی ہیں اور سبھی کو سفئی میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔راستہ بالکل صاف ہے، ابھی کسی کی حالت سنگین نہیں دکھائی دے رہی ہے۔

Related posts

ممتاز خان نے ایف آئی ایچ ویمنز رائزنگ اسٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے کے بعد دکھایا بڑا دل

Hamari Duniya

کانگریس کے اقلیتی شعبے کے چیئر مین کی تقریروں سے بدلی گجرات کی فضا

Hamari Duniya

برکت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کا غریب بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کرنے کا اعلان

Hamari Duniya