40.9 C
Delhi
April 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

لوک سبھا انتخابات سے قبل اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، بی ایس پی لیڈراورآئی ایم سی آر کے اہم رکن شاہ عالم گڈو جمالی کو سپا میں دلائی شمولیت

Guddu Jamali

نئی دہلی، 28 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔

بھلے ہی اکھلیش یادو کو لوک سبھا انتخابات سے پہلے راجیہ سبھا انتخابات میں بڑا جھٹکا لگا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کو سخت ٹکر دینے کے طاقت رکھتے ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں پارٹی کو ہوئی شکست سے سبق لیتے ہوئے بدھ کے روزسابق وزیراعلی اورایس پی رہنمااکھلیش یادو نے سینئر بی ایس پی لیڈراورانڈین مسلم فار سول رائٹس کے اہم رکن شاہ عالم گڈو جمالی کو پارٹی میں شمولیت دلا دی ہے۔ گڈو جمالی کی پارٹی میں شمولیت سے اعظم گڑھ اوراس کے اطراف کے علاقوں میں سماجوادی پارٹی‌ کی پوزیشن نہ‌صرف مزید مظبوط ہوگی بلکہ پوروانچل علاقے میں عام انتخابات میں پارٹی کی جیت کو بھی یقینی بنائے گی۔دراصل گڈو جمالی مسلم قوم کا وہ نمایاں چہرہ ہیں جنہیں مسلم طبقہ عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
سپا میں شمولیت کے بعد پارٹی لیڈروں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج یہ وقت کی ضرورت ہے کہ میں ایس پی جوائن کروں، اور میں یہاں اپنے دل کی آواز کو سن کر ہی آیا ہوں، پارٹی ہمیں کچھ دے یانہ‌دے مگر میں ہمیشہ پارٹی کا وفادار رہوں گا۔ میں لالچی نہیں ہوں، میں نے کوئی سودا نہیں کیا ہے۔ مذہب کےنام پرہمیں کوئی‌نہیں بانٹ سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم دل وجان سے پی ڈی اے کے لئے کام کریں گے۔ جمالی نے کہاکہ مجھ پر ہمارے ہندو بھائیوں کا بڑا احسان رہا ہے۔ یہی اس ملک کی تہذیب بھی ہے۔ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ دل نے کیا ہے اور یہی ایک بدلاؤ کی امید ہے۔

شاہ عالم گڈو جمالی نے کہا کہ وہ 13سال بی ایس پی میں رہے، بی ایس پی رہنما مایاوتی کو بی جے پی کے خلاف لڑائی میں کا ایس پی ۔ کانگریس کے ساتھ اتحاد میں شریک ہونا چاہیئے تھا، مگر جب انہوں نے ایسا نہیں کیا تو بتائیے ہم کیا کرتے۔ بتا دیں کہ گڈو جمالی ایک کامیاب بزنس مین کے ساتھ ساتھ ملک کے کمزور اور غریب عوام میں اپنے فلاحی ورفاہی کاموں کے لئے کافی مقبول ہیں، یہی وجہ ہے کہ مسلم قوم کا وہ نمایاں چہرہ ہیں جو نڈر اور بےباک انداز میں ہمیشہ صف اول میں نظر آتا ہے۔حالانکہ گڈو جمالی کے رفاہی کاموں، ان کی عوام میں مقبولیت اور ان کے سیاسی قد کو مد نظر رکھتے ہوئے انڈین مسلم فار سول رائٹس (آئ ایم سی آر) ایس پی قیادت سے یہ توقع رکھتی ہے کہ انہیں پارٹی میں اہم ترین ذمہ داری سے نوازا جائے گا تاکہ ریاست کی کمزور غریب و ستائی عوام باالخصوص مسلمانوں کی صحیح نمائندگی کا پارٹی فائدہ مل سکے۔

قابل ذکر ہے کہ گڈو جمالی نے 2012 اور 2017 میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر اعظم گڑھ کی مبارک پور سیٹ سے اسمبلی الیکشن جیتا تھا۔ جمالی گزشتہ ایک دہائی سے یوپی کی سیاست میں کافی سرگرم ہیں۔ اس کے علاوہ گڈو جمالی نے 2014 کا لوک سبھا ضمنی انتخاب بی ایس پی کے ٹکٹ پر جبکہ 2022 کا الیکشن اعظم گڑھ سیٹ کا ضمنی الیکشن ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر لڑا تھا۔ مانا جاتا ہے کہ اعظم گڑھ ضمنی انتخاب میں ایس پی کے دھرمیندر یادو کی شکست کی بڑی وجہ گڈو جمالی ہی تھے۔ اس وجہ سے سیاسی پنڈت کہہ رہے ہیں کہ جمالی کے ساتھ آنے سے اعظم گڑھ میں ایس پی کی جیت اب یقینی ہو چلی ہے۔

Related posts

معروف سیاسی لیڈر طارق صدیقی اے سی ایف سی (پونے) ایوارڈ سے سرفراز

Hamari Duniya

اے پی سی آر نے مرکزی حکومت کے نئے کریمنل قوانین کو قراردیا ناقابل قبول

Hamari Duniya

منی پور تشدد کی آگ میں جل گیا مودی کے وزیرکا گھر، صورتحال دھماکہ خیز

Hamari Duniya