لکھنو، 31دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
لو ک بندھو راج نرائن کے 37ویں یوم وفات کا پروگرا م ”لوک بندھو راج نرائن کے لوگ ٹرسٹ“ آفس قندھار ی لین میں ٹرسٹ کے صدر شاہ نوازاحمد قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں سینئر وکیل سید سراج احمد نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ہندوستانی سے شہریت کا ثبوت مانگناقانون وآئین کے خلاف ہے۔ ایک ہندوستانی ہونے کے ناطے اسے برداشت نہیں کیاجاسکتا۔سرکار کے اس عمل کے خلاف راج نرائن کے بتائے راستے پر ا?ندولن کے ذریعہ ہی ان کاسچی خراج عقیدت پیش کی جاسکتی ہے۔
پروگرام میں ٹرسٹ کے صدر سید شاہنواز احمد قادری نے کہاکہ نفرت کے خلاف جمہوری قدروں کی بحالی کے لئے راج نرائن جی کے بتائے قدموں پرچل کر ہی جمہوریت کوبچایاجاسکتاہے۔ مسٹر قادری نے کہاکہ موجودہ وقت میں اگر راج نرائن زندہ ہوتے توممبر ان پارلیمنٹ کا اجتماعی معطلی کے خلاف استعفیٰ دلا کرپارلیمنٹ میں ہی ستیہ گرہ کر جیل جاتے۔ پروگرام میں سینئر صحافی ستیش مہتا ،سنجے سینی ،معین الدین انصاری، وسیم احمد صدیقی ایڈوکیٹ ، آلوک ترپاٹھی، پردیپ کمار، محمد پرویز انصاری، محمد رضوان گڈو ، کفایت اللہ خاںندوی، امن کمار، فروخ حسن ،ندیم اقبال صدیقی،نیر احتشام ،اسلم بابو وتوصیف اوصاف نےاپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے راج نرائن جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔