14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

بارسلونا کے بجائے اس ٹیم کیلئے کھیلتے نظر آئیں گے لیونل میسی

Lionel Messi

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
ورلڈ چمپئن بننے کے بعد ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کے دوبارہ بارسلونا کے لیے کھیلنے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے تھے لیکن اب اطلاعات آرہی ہیں کہ میسی 2024 تک پی ایس جی کے ساتھ ہی رہیں گے۔
ارجنٹینا کو تیسری بار عالمی چیمپئن بنانے والے لیونل میسی فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ 2024 تک معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بارسلونا جانے کے امکانات فی الحال ملتوی ہو گئے ہیں۔ پی ایس جی کے ساتھ میسی کا معاہدہ اگلے موسم گرما میں ختم ہونے جا رہا ہے۔ وہ گزشتہ 18 ماہ سے پی ایس جی سے وابستہ ہیں۔
دراصل ارجنٹینا کو ورلڈ چیمپیئن بنانے کے بعد بارسلونا کلب کے صدر جوآن لاپورٹا نے کھلے عام بیان دیا کہ وہ کلب کے پرانے ساتھی میسی کو بارسلونا واپس لانا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد ایسے امکانات تھے کہ میسی ایک بار پھر بارسلونا کو جوائن کر سکتے ہیں لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ میسی پی ایس جی سے معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ چیمپئنز لیگ کی دوڑ میں پی ایس جی کا بنے رہنا ہے۔ پی ایس جی کے ساتھ ان کی وابستگی ان کے چیمپئنز لیگ کا فاتح بننے کے خواب کو ایک بار پھر حقیقت بنا سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہی وجہ ہے کہ وہ کلب کے ساتھ 2024 تک معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔ میسی کی چھٹیوں سے واپسی کے بعد معاہدے پر مہر لگ جائے گی۔
میسی کے پی ایس جی کے ساتھمعاہدہ کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بارسلونا میں شامل نہیں ہو سکتے۔ ممکن ہے کہ وہ 2024 کے بعد بارسلونا جائیں۔ لاپورٹا کا کہنا ہے کہ وہ ابھی پی ایس جی کے فٹبالر ہیں۔ ہم ایک نہ ایک دن ان کی کلب میں واپسی پر ضرور خوش ہوں گے۔

Related posts

انڈین یونین مسلم لیگ ہمیشہ سے خدمت خلق پر یقین رکھتی ہے: ای محمد بشیر

Hamari Duniya

گوپال گنج سیٹ پر بی جے پی کی جیت، اسد الدین اویسی نے آر جے ڈی سے لیا بہار میں پارٹی کو توڑنے کا بدلہ

Hamari Duniya

حماس کا 15 اسرائیلی فوجیوں کوہلاک اور43فوجی گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ

Hamari Duniya