26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

عالمی سطح پر سب سے مضبوط انشورنس برانڈ کے طور پر ابھرا ہے ایل آئی سی

LIC

نئی دہلی ، 26 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
پبلک سیکٹر کی انشورنس کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) عالمی سطح پر سب سے مضبوط انشورنس برانڈ کے طور پر ابھری ہے – 2024۔ ایل آئی سی نے مارکیٹ ویلیویشن میںایس بی آئی کو پیچھے چھوڑ کر 5ویں سب سے قیمتی ہندوستانی لسٹڈ کمپنی کے طور پر اپنی پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی ہے۔
ایل آئی سی کے چیئرمین سدھارتھ موہنتی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ مقامی سے عالمی غلبہ تک،ایل آئی سی دنیا کا نمبر ایک مضبوط ترین انشورنس برانڈ ہے۔ ایل آئی سی کی برانڈ ویلیو 9.8 بلین امریکی ڈالر پر مستحکم ہے۔ انشورنس کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا عالمی سطح پر سب سے مضبوط انشورنس برانڈ کے طور پر ابھری ہے۔ ایل آئی سی کے حصص کی قیمت 1,175 روپے کی اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، جس سے یہ ہندوستان کا سب سے قیمتی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (پی ایس یو) بن گیا۔
برانڈ فائنانس انشورنس کے مطابق، تائیوان کیتھے لائف انشورنس کوایل آئی سی کے بعد اس فہرست میں دوسرے مضبوط برانڈ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ کیتھے لائف انشورنس کی برانڈ ویلیو نو فیصد بڑھ کر 4.9 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔ تیسرے نمبر پر آسٹریلیائی این آر ایم اے انشورنس ہے جس کی برانڈ ویلیو 82 فیصد بڑھ کر 1.3 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔

Related posts

پہلی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ 2022 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Hamari Duniya

سعودی عرب میں150 سال پرانا غلافِ کعبہ ناظرین کے توجہ کا مرکز

Hamari Duniya

Al Falah High School Malad : الفلاح ہائی اسکول ملاڈ میں ’تعلیمی ہفتہ‘ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

Hamari Duniya