اڈانی گروپ کے تحت ایل آئی سی کی سرمایہ کاری آج کی تاریخ میں صرف 36,474.78کروڑ ہے
نئی دہلی،یکم فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
کارو بار کے عام سلسلے میں ایل اائی سی اپنی کمپنی اور صنعتی گروپ مخصوص سرمایہ کاری کی تفصیل عام نہیں کرتی ہے ۔ مگر یہ دیکھتے ہوئے کہ ایل آئی سی کے اڈانی گروپ آف کمپنیز کے جو کچھم کے بارے میں میڈیا اور و یڈیو چینلز میں مختلف تحریر شائع ،نشر کی جارہی ہیں، ہم اپنے بارے میں اکو یٹی اور لون سیگمنٹ میں اڈانی گروپ آف کمپنیز میں ہمارے ایکسپوز ر کے سلسلے میں حقیقی صورتحال شیئر کرنے کے لئے یہ معلومات عام کررہے ہیں۔
ایل آئی سی کے پاس اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے تحت اکو یٹی اور ڈیٹ کے تحت 31دسمبر 2022تک کل استعداد 35,917.31کروڑ روپئے ہے ۔ اڈانی گروپ کی سبھی کمپنیوں کے تحت گزشتہ کئی سالوں میں خریدی گئی اکو یٹی کی کل خرید قیمت 30.127کروڑ روپئے اور 27جنوری 2023کو بازاروقت کے اختتام پر بازار قیمت 56,142کروڑ روپئے تھی۔ اڈانی گروپ کے تحت آج کی تاریخ کے مطابق سرمایہ کاری کی کل رقم 36,474.78کروڑ روپئے ہے ۔ حالانکہ یہ سرمایہ کاری ایک مدت کے دوران کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ تعریف کی جاسکتی ہے کہ ایل آئی سی کے ذریعہ استعداد اڈانی کی سبھی سیکورٹیز کی کریڈٹ ریٹنگ اے اے اور اس سے اوپر ہے و سبھی جیون بیمہ کمپنیوں پر لاگو آئی آر ڈی اے آئی سرماہ کاری ضوابط کی تعمیل میں ہے۔
ایل آئی سی کے ذریعہ منیجمنٹ کے تحت کل سرمایہ30ستمبر 2022تک 41.66لاکھ روپئے سے زیادہ ہے ۔ اس لئے اڈانی گروپ میں ایل آئی سی کا ایکسپوزر آج کی تاریخ پر کتابی قیمت پر ایل آئی سی کے کل اے یو ایم کا 0.975فیصد ہے ۔
ایل آئی سی 66سال پرانا مشہور اور مستحکم حالت والا ایک ادارہ ہے اور یہاں ہدایات اور ضوابط کے مطابق سخت سرمایہ کاری ڈھانچے پر عمل کرنا جاری رکھا جاتا ہے ۔یہ بھی دھیان رکھنا اہم ہے کہ حالانکہ سرمایہ کی بازار قیمت کسی بھی حالت میں بدل سکتی ہے پھر ایل آئی سی طویل مدتی پس منظر سے اور مناسب احتیاط کی بنیاد پر سرمایہ کرتا ہے ۔ ایل آئی سی میں تسلسل کی بنیاد پر اپنے مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لے اپنی دین داریوں کا شمار‘اور سالو ینسی مارجن کے تعین کے لئے ایک مضبوط عمل پر عمل کیا جاتا ہے ۔ ستمبر 2022تک ایل آئی سی کا موجودہ 160فیصد سالوینسی مارجن ہدف سالو ینسی سطح سے کافی اوپر تھا۔ ایل آئی سی بورڈ اور اس کی انتظامیہ سبھی متعلقین کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کے لئے پابند اور مستعد ہے اور یہ ادارہ ہر وقت ان کے مفادات کے تحفظ کے لئے مناسب اصولوں اور روایات پر عمل کرنا جاری رکھے گا۔