16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے زیر اہتمام ’’پروجیکٹ راحت – ونٹر ریلیف‘‘ کا آغاز

SBF
ملک کی پندرہ ریاستوں میں 20ہزار کمبل تقسیم کا ہدف 
نئی دہلی، 15 دسمبر: سوسائٹی فار برائٹ فیوچر (ایس بی ایف) نے ’’پروجیکٹ راحت – ونٹر ریلیف‘‘ کا آغاز کردیا ہے ۔ دی اسکالر اسکول جامعہ نگر میں لانچنگ پروگرام ہوا، اس موقع پر 100 ضرورت مندوں کو کمبل تقسیم کیےگئے۔ اس موقع پر ایس بی ایف کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔  ایس بی ایف کے نیشنل کوآرڈینیٹر عرفان احمد نے افتتاحی کلمات ادا کیے اور سماجی ذمہ داری کے ساتھ اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو سردی کے موسم میں مشکلات کا شکار ہیں۔
 انہوں نے کہا اس منصوبے کا مقصد سردیوں کے دوران غریب اور پسماندہ طبقے کوکمبل فراہم کرنا ہے تاکہ وہ شدید سردی سے راحت پا سکیں۔ اہل خیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر اس کا حصہ بنیں۔ واضح رہے کہ وژن2026 کے تحت سردی سے راحت پہنچانے کی یہ سرگرمیاں گزشتہ 16 برس سے جاری ہیں اور ہر سال سرد لہر کی شکار شمالی ہندوستان کی پندرہ ریاستوں میں 20 ہزار کمبل تقسیم کیے جاتے اس بار بھی یہی ہدف رکھا گیا ہے۔
تقریب سے جن معتبر شخصیات نے خطاب کیا ان میں والینٹیرس آف چینج کے اسلم نوید، ہوٹل ریورویو کے مالک کلیم الحفیظ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر مسعود احسن صدیقی اور معروف سماجی کارکن عقیل احمد شامل ہیں۔ سب نے اپنی تقاریر میں کمیونٹی کی سطح پر کیے جانے والے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا اور اسے معاشرتی اتحاد اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے اہم قرار دیا اور شرکاء کو ایسے فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔
 ایس بی ایف کے والینٹیرس کو آرڈینیٹر ڈاکٹر عامر جمال نے شکریہ کے کلمات پیش کیے اور اس منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے میں تعاون کرنے والے تمام شرکاء، منتظمین اور عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کیا. اس موقع ایس بی ایف کے پی آر او اشہر عالم سمیت دیگر کارکنان شریک رہے۔

Related posts

اپوزیشن اتحاد کا اجتماعی قرارداد، اقلیتوں کےخلاف نفرت کو دیں گے شکست

Hamari Duniya

Britain Media : اب اسماعیل ہنیہ کے قتل میں آیا ایرانی ایجنٹوں کا نام،برطانوی میڈیا نے کردیا بڑا دعویٰ

Hamari Duniya

اب کنہیا کمار کے جے این یو کی ساتھی پر چلے گا غداری کا مقدمہ، ایل جی نے دی اجازت

Hamari Duniya