نوئیڈا: لیب- گرون ڈائمنڈ اینڈ جیولری پرموشن کاو¿نسل(ایل جے ڈی جے پی سی)کے ذریعہ منعقد ’ایل ڈی جے ایس2022‘ بھارتی اور بین الاقوامی جیولرس کے لئے بھارت کی سب سے بڑی لیب گرون ڈائمنڈس اینڈ جیولری نمائش ہے۔ 5000 مربع میٹر میں منعقد، ایل ڈی جے ایس2022میں 100سے زیادہ نمائش کنندگان اپنے ہیروں اور زیورات کو نمائش کے لئے پیش کریں گے۔اس پروقار نمائش میںملک و بیرون ملک سے 45,000 سے زیادہ ،شائقین، خریدار اور تاجر برادری کے اراکین اکی شرکت متوقع ہے۔
ایل ڈی جے ایس کا پہلا ایڈیشن بہتہی کامیاب رہا تھا اوریہ نیسکو، ممبئی میں 40,000 مربع فٹ کے علاقے میں منعقد کیا گیا تھا۔ ایل ڈی جے ایس 2022 میں 9 ممالک شرکت کریں گے اور 12 انٹرایکٹو تجارتی سیشنز اور 12 فیشن شومنعقد ہوں گے۔ اس میں ماڈلز ریمپ پر واک کرتے ہوئے ملک وبیرون ملک کے مختلف مینوفیکچررز اور نمائش کنندگان کے ایل ڈی جے ایس کی سیریز کی نمائش کریں گی۔
اس کا افتتاح لیب گرون ڈائمنڈ اینڈ جیولری پرموشن کاو¿نسل کے چیئرپرسن ششی کانت دلی چند شاہ نے کیا۔ رائل تھائی قونصلیٹ، ممبئی کے قونصل جنرل، مسٹر ڈونیت پولاسوت اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جبکہ تھائی ٹریڈ سینٹر کی قونصل جنرل سپرترا سوانگساری اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔
دیگر معزز مہمانوں کے طور پر بھارت شاہ، صدر ایم ڈی ایم اے، ، آشیش پیٹھے، چیئرمین جی جے سی، ، میہول شاہ ،وی پی – بی ڈی بی، اتل جوگانی،وی پی – ٹی جی ٹی اے تھائی لینڈ، اشوک گجیرا، سی ایم ڈی – لکشمی ڈائمنڈ، پرشانت مہتا، صدر – جے اے بی، چیتن مہتا، وی پی – آئی بی جے اے، گھنشیام ڈھولکیا، ایچ کے گروپ، سابق ایم پی نرسمہن اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔
افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ششی کانت دلی چند شاہ، صدر، لیب گروون ڈائمنڈ اینڈ جیولری پروموشن کونسل نے کہا کہ آج اس فلیگ شپ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے ہمیں بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ کونسل کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ نہ صرف ایل جی ڈی جے کو فروغ دیا جائے بلکہ بھرم کوبھی دور کیا جائے، بیداری پیدا کی جائے اور کاروباری صارفین کو معلومات فراہم کی جائیں اور ہندوستان اور بیرون ملک ایل جی ڈی جے ایس کی مختلف خصوصیات اور فوائد کے بارے میں صارفین کو آگاہ کیا جائے۔ یہ ایکسپو ان شاندار زیورات کو بنانے میں ہندوستان کی کاریگری اور مہارت کو دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ ہندوستان میں صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہندوستان عالمی سطح پرایل جی ڈی جے ایس کے لیے آوٹ سورسنگ کا سب سے بڑا مرکز ہوگا۔