17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

عوام کی خوشی وغم میں شریک رہنا ماوادی کے خمیر میں شامل ہے: مولانا مشہود خاں نیپالی 

Nepal
کرشنانگر ماؤ وادی کیندرکے نگرکمیٹی کا نواں اجلاس آج کرشنانگرنگر  پالیکا وارڈ نمبر 2 میں ماؤ وادی کیندر کرشنا نگر کے صدرجاوید عالم خاں کی صدارت میں منعقد ہوا

زاھدآزاد جھنڈانگریZahid Azadجھنڈا نگر، 08 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔ کرشنانگر ماؤ وادی کیندر کے نگر کمیٹی کا نواں اجلاس آج کرشنانگر نگر پالیکا وارڈ نمبر 2 میں ماؤ وادی کیندر کرشنا نگر کے صدر جاوید عالم خاں کی صدارت میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی لمبنی پردیش کے ماؤ وادی کیندر لمبنی پردیش کے ممبر مولانا مشہود خاں نیپالی ،نیز لمبنی پردیش کے ممبر راجیندر آچاریہ رہے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے راجیندر آچاریہ نے کہا کہ جب سے ماؤ وادی کیندر کے چیئرمین پرچنڈ وزیر اعظم بنے ہیں۔ انہوں نے عوام کے لئے بہت سے اچھے کام کئے ہیں، بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تشکیل ان كا نصب العین ہے، یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے عہدے داران آج بد عنوانی کے جرم میں سلاخوں کے پیچھے نظر آرہے ہیں۔

پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مولانا مشہود خان نیپالی نے کہا کہ نیپالیوں کی بیرون ملک ہجرت اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے، چونکہ ماؤ وادی کیندر پارٹی وہ پارٹی ہے جو عوام کی جنگ اور جدوجہد سے آئی ہے، اس لئے عوام کی خوشی اور غم میں ہمیشہ پیش پیش رہنا ہمارے خمیر میں شامل ہے ، پرچنڈ کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے نیپال کو اقوام عالم میں بھی ایک نئی شناخت مل رہی ہے نیپال وہ ملک بن گیا ہے جو اقوام متحدہ کے اندر امن مشنز میں سب سے زیادہ سکیورٹی اہلکار تعینات کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق نیپال نے بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش وہ ملک تھا جس نے امن مشن میں سب سے زیادہ تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کیے تھے۔ نیپال دوسرے نمبر پر تھا۔

Nepal PM
لیکن 30 نومبر 2023 کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت نیپال سے 6,247 سیکورٹی اہلکار امن مشن میں تعینات ہیں۔بنگلہ دیش سے 6 ہزار 197 سکیورٹی اہلکار اور بھارت کے 6 ہزار 73 سکیورٹی اہلکار مشن پر ہیں۔ روانڈا سے 5 ہزار 919 اور پاکستان سے 4 ہزار 164 افراد امن مشنز میں تعینات ہیں۔ نیپال سے 42 افراد بطور ماہر، 180 افراد یونٹس، 56 افراد پولیس مشیر، 104 اسٹاف آفیسرز اور 5 ہزار 865 دیگر فورسز شامل ہیں۔

نیپال سے 1 ہزار 145 افراد کانگو میں، 1 ہزار 742 افراد جنوبی سوڈان میں، 1 سو 4 افراد سوڈان میں تعینات ہیں۔نیپالی فوج کے ترجمان کرشنا پرساد بھنڈاری کے مطابق اسی طرح مغربی صحارا میں 5 افراد، اسرائیل میں 3 افراد اور لبنان میں 873 امن دستے تعینات ہیں۔ مالی مشن میں 16 افراد تعینات ہیں جنہیں پہلے ہی بند کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے اور شام میں 416 افراد تعینات ہیں۔ افریقی جمہوریہ میں نیپالی فوجیوں کی تعداد 1241، عراق میں 88، لیبیا میں 235 اور یمن میں 2 فوجی ہیں دیگر ممالک سے امن فوجیوں کی تعداد میں کمی کے بعد نیپال پہلا ملک بن گیا ہے۔ نیپالی امن فوجیوں کا انتخاب اقوام متحدہ نے اس وجہ سے کیا ہے کہ نیپالی امن فوجیوں کی تیاری کی تربیت بہترین ہے اور انہیں کسی بھی وقت کہیں بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں 6 نیپالی فوجی بھی کام کر رہے ہیں۔ اسی طرح نیپال پولیس کے 44 اور آرمڈ پولیس کے 222 سیکورٹی اہلکار مختلف مشنز میں کام کر رہے ہیں۔1955 میں نیپال اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ پھر اقوام متحدہ کی درخواست پر 1958 میں پہلی بار پانچ فوجی مبصرین لبنان میں تعینات کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی نیپالی فوج کا امن مشن شروع ہوا اور آج پوری دنیا میں نیپال کی ایک الگ پہچان بن چکی اقوام عالم میں امن و سلامتی کی خاطر 73 فوجی شہید اور 68 زخمی ہو چکے ہیں پروگرام کی صدارت کر رہے جاوید عالم خاں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں منظم انداز میں پارٹی کو مزید مضبوط کیا جا گا نیز خطاب میں انہوں نے پارٹی سے جڑنے کی درخواست بھی کرتے ہوئے کہا کہ یہی وہ پارٹی ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے اور ان کے حقوق کی وکالت کرتی ہے پروگرام کی نظامت گنیش پرساد بنجاڈے، طفیل عالم خان، وارڈ نمبر 12 کے پردھان پہلادیادو، اجے کمار گوئل، خورشید عالم خان، دیانند ترپاٹھی ، حیدر خان، عبدالرحمن دیگر حامی پارٹی قائدین اور کارکنان موجود تھے۔ پروگرام بہت کامیاب رہا جس لیے جاوید عالم خاں قابل صد مبارکباد ہیں۔

Related posts

کم جونگ ان کو سنک سوار، داغ دیں 10 میزائلیں، جنوبی کوریا خوف سے لرز اٹھا

Hamari Duniya

مرکزی وزیر کرن رجیجو کا سعودی عرب کا دورہ ، حج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Hamari Duniya

نیپال:بیلہا ضلع سرہا میں عیددھوم دھام سے منائی گئی، محمد مصطفیٰ کعبی ازہری نے پڑھائی عیدالفطر کی نماز

Hamari Duniya