کھتولی نیوز:مظفرنگر عزیز الرحمن خاں / ایچ ڈی نیوز: کھتولی کے سٹی ویکونٹ ہال میں ندائے غزل اردو سوسائٹی کے زیرِ اہتمام حافظ محمد اقبال گوہر کے مجموعہ کلام،، عکسِ حیات،، کا اجرا و شعری محفل کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت ڈاکٹر داؤد نور نگینوی نے کی عکس حیات کا اجرا مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال سابق وائس چانسلر جامعہ ہمدرد دھلی کے دست مبارک سے عمل میں آیا۔
اسے بھی پڑھیں
India Islamic Cultural Center Election: انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے لیے سراج الدین قریشی سے بہتر کوئی نہیں :ڈاکٹر ماجد احمد
نظامت کے فرائض ڈاکٹر وفا نقوی نے بحسن وخوبی انجام دینے آغاز حافظ محمد اقبال گوہر نے تلاوت کلام پاک و امیر اشرف خاں حسرت نے نعتیہ کلام سے کیا ۔ مجموعہ کلام پہ تبصرہ و کلام پیش کرنے والوں میں ڈاکٹر داؤد نگینوی ،پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ، ڈاکٹر محمد امیر اعظم امیر، جمال ہاشمی ریاض ساغر ڈاکٹر وفا نقوی،مولانا محمد علی جوہر ،فخر عالم رضآ کھتولوی عمیر ساحر ،امیر الدین امیر، مولانا مسغیث الرحمٰن شرکا میں شیخ جی اختر ، ڈاکٹر محمد اطہر ماسٹر محمد نواب ،محمد موسی و غیرہ شامل رہے اختتام حافظ محمد اقبال گوہر نے اظہار تشکر اور پر لطف ضیافت کا اہتمام کیا ۔