مظفرنگر عزیز الرحمن خاں / ایچ ڈی نیوز : کھتولی میں زرعی و صنعتی میلہ چھڑیان کا روایتی انداز میں شاندار افتتاح عمل میں آیا میونسپل بورڈ صدر حاجی شاہنواز لالو اور ای او بلدیہ/بڈھانہ ایس ڈی ایم راج کمار نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر میلے کا افتتاح کیا۔
قومی یکجہتی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے معروف منعقدہ میلہ چڑھیان میں آل انڈیا مشاعرہ ،آل انڈیا کوی سمیلن ، قوالی، میوزک نائث، یاد رفیع ، پنجابی کلچر پروگرام و لسکولی بچوں کے پروگرام ہوتے رہیں یہاں کے عوام نے توقع ظاہر کی ہے مذکورہ پروگرام بدستور جاری رہیں گے اس موقع پر کھتولی کے سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بورڈ ممبرز و معززین کثیر تعداد میں موجود رہے۔