16.1 C
Delhi
February 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

Khaleda Begum Farewell Ceremony : پرنسپل خالدہ بیگم کی سبکدوش پر الوداعیہ تقریب کا انعقاد

Khaleda Begum Farewell Ceremony

Khaleda Begum Farewell Ceremony

اپنی تقریر میں خالدہ بیگم نے کہاکہ میں نے کبھی بھی اسکول کی کسی بھی ذمہ داری ادا کرنے میں سستی نہیں برتی چاہئے تعلیم کا معاملہ ہو یا پھر اسکول سے جڑے دوسرے کام سبھی کو میں نے شفافیت کے ساتھ انجا م دیا ہے

 

نئی دہلی، یکم اگست ( ایچ ڈی نیوز) ۔ شمال مشرقی دہلی کے چوہان بانگر میں واقع ایم سی ڈی اسکول چوہان بانگر ہندی فرسٹ مارننگ کی پرنسپل خالدہ بیگم آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئی۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے اسکول کے ہال میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں بطور مہمان خصوصی خالدہ بیگم اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی ،اور نظامت کے فرائض ایم سی ڈی اسکول برہمپوری کے استاد ماسٹر ساغر نے انجام دیئے۔

پرنسپل خالدہ بیگم کی سبکدوشی کے بعد شمیم آرا بطور پرنسپل اسکول کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔ تقریب میں خالدہ بیگم کو اسکول کے اساتذہ اور دوستوں کی جانب سے پھولوں کی ہار پہنا کر والہانہ استقبال کیاگیا اور یادگاری تحائف بھی پیش کئے گئے۔

Khaleda Begum Farewell Ceremony
Khaleda Begum Farewell Ceremony

اس موقع پر اپنی تقریر میں خالدہ بیگم نے اپنے  27سالہ تعلیمی سفر کے تعلق سے کہاکہ میرا یہ سفر سن 1997 سے شروع ہوا تھا اور 31جولائی 2024 کو میں سبکدوش ہو رہی ہوں ، اپنے اس سفر کے دوران اسکول کے ٹیچرس، اسٹاف کے علاوہ اچھے اچھے لوگ مجھے ملے اور اب آپ سب جنہوں نے مجھے ہمیشہ اپنا بڑا مانا میری باتوں اور مشوروں پر عمل کیا اور مجھے ڈھیر سارا پیار بھی دیا جس کیلئے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔

تعلیم پر بات کرتے ہوئے خالدہ بیگم نے کہاکہ درس و تدریس ایک ایسا پیشہ ہے جس کو بہت ہی ذمہ داری سے ادا کرنا ہوتا ہے ۔ میں نے کبھی بھی اسکول کی کسی بھی ذمہ داری ادا کرنے میں سستی نہیں برتی ۔ چاہئے تعلیم کا معاملہ ہو یا پھر اسکول سے جڑے دوسرے کام میں نے پوری شفافیت کے ساتھ کام کیا۔

انہوں نے کہاکہ سبکدوش ہونے کے بعد میں سب سے زیادہ اسکول کے بچوں کو یاد کروں گی چو نکہ بچوں کے معصوم چہرے مجھے بہت یاد اآئیں گے۔انہوں نے کہاکہ آج میں سبکدوش ضرور ہو رہی ہوں لیکن میری تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی تاکہ میری زندگی کے جو تجربات ہیں ان سے نئی نسل کو فائدہ پہنچے ۔ اسکول کے اساتذہ نے مشترکہ طور پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پرنسپل رہتے ہوئے خالدہ بیگم کو ہم سب نے ہمیشہ اسکول یہاں کے اساتذہ اور طلبہ کی بہتری کے لئے فکر مند پایا ۔ ان کی یہی خوبی ہمیں بار بار یاد آئے گی ۔

انہوں نے کہاکہ خالدہ بیگم ہماری قدم قدم پر رہنمائی کرتی ہیں اور اپنے قیمتی مشوروں سے بھی دیتی ہیں جو ہمارے لئے کافی کار آمد ثابت ہوتے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ آج بھلے ہی خالدہ بیگم اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہی ہوں لیکن ہم ان سے رابطے میں رہیں گے اور ان کی خیر خیریت دریافت کرتے رہیں گے ۔

اسے بھی پڑھیں
طلبہ کو انصاف دلانےکیلئے سیلم پور اسمبلی حلقہ میں کینڈل مارچ
اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے ٹی جی ٹی اردو کے امتحان کی تیاری کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مفت کوچنگ و اورینٹیشن پروگرام کا آغاز
RAU’s IAS Coaching Center : راجندر نگر میں آئی اے ایس کوچنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں اچانک بھر گیا پانی، دوطلبہ کی موت، ایک لاپتہ

اپنی اہلیہ کی سبکدوشی پر محمد شاکر نے کہا کہ خالدہ بیگم کو میں نے تعلیم اور اسکول کے تئیں ہمیشہ فکر مند اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھا تھا وہ بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے مسلسل مجھ سے بات چیت کرتی رہتی ہیں اور کہتی ہیں کہ کسی بھی قوم کا پیش قیمتی سرمایہ اس کی نئی نسل ہوتی ہے اگر نئی نسل کی اچھے طریقہ سے تعلیم و تربیت ہوگی تو ایک بہترین معاشرہ تشکیل پائے گا اور جب بہترین معاشرہ تشکیل پائے گا تو قوم ترقی کرے گی ۔

انہوں نے کہاکہ خالدہ نے کبھی بھی اپنی ذمہ داری سے منہ نہیں موڑا ۔ سبکدوشی کے بعد وہ مستقبل میں بھی تعلیم و تعلم کا سلسلہ جاری رکھیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں ایک جانب خالدہ اسکول اور بچوں کے لئے فکر مند رہتی تھیں وہیں انہوں نے اپنے بچوں بیٹا عبد الصمد محمود اور بیٹی طوبہ شاکر کی بہترین تعلیم و تربیت میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔ خالدہ بیگم کے داماد آشر نے سبکدوشی پر مبارکباد دی اور مستقبل کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Related posts

بھارت کی شاندار خارجہ پالیسی کے سبب دنیا میں دکھا ہولی کا دم اورموصول ہوئے پیغامات 

Hamari Duniya

بہرائچ میں تشدد کے بعد مسلمانوں کے خلاف یکطرفہ کاروائی: مولانا سید ارشد مدنی

Hamari Duniya

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع، راہل گاندھی نے امتحانی نظام کو بتایافراڈ، زبردست ہنگامہ

Hamari Duniya