30.1 C
Delhi
June 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

یہ دو نئے چہرے کیجریوال حکومت میں بنیں گے وزیر، وزیراعلیٰ نے ایل جی کو بھیجی فائل

Arvind Kejriwal

نئی دہلی،یکم مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
منیش سسودیا اور ستیندر جین کے استعفیٰ کے بعد اب سوربھ بھردواج اور آتشی کے اروند کیجریوال حکومت میں شامل ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ذرائع کے مطابق، اگر سسودیا اور ستیندر جین کے استعفے منظور ہو جانے کے بعد آتشی اور سوربھ بھردواج کو دہلی حکومت میں نئے وزیر بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں دونوں ایم ایل اے کے نام لیفٹیننٹ گورنر کو بھیجے گئے ہیں۔
دہلی حکومت کے ایک وزیر ستیندر جین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نو ماہ قبل منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا اور تب سے وہ جیل میں ہیں۔ وہیں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا ایکسائز پالیسی گھوٹالے کے سلسلے میں سی بی آئی کی حراست میں ہیں۔ سسودیا کے پاس کئی اہم وزارتوں کا چارج تھا۔
نئے وزراءکے ناموں کا جلد اعلان ہونے کا امکان ہے۔ تاہم ان کی حلف برداری میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ نئے وزراءکا تقرر منیش سسودیا کے استعفیٰ اور ستیندر جین کے صدر کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
منیش سسودیا اور ستیندر جین نے اپنے وزارتی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ منیش سسودیا عام آدمی پارٹی میں کجریوال کے بعد سب سے بڑے لیڈر ہیں۔ دہلی حکومت میں ان کے پاس کل 33 میں سے 18 محکمے تھے۔منیش سسودیا کے پاس تعلیم ، پبلک ورکس ، فنانس ، ایکسائز ، توانائی ، پانی اور صحت جیسے اہم ترین محکمے تھے۔ وہیں ستیندر جین 9 ماہ سے تہاڑ جیل میں ہیں۔ اپنے محکموں کے ساتھ ساتھ سسودیا ستیندر جین کے محکموں کا کام بھی دیکھ رہے تھے۔

Related posts

۔27 سال بعد دہلی کے قلعہ پر بھگوا لہرایا،آپ کا صفایا،کانگریس اپنے مشن میں کامیاب 

Hamari Duniya

ہجومی تشدد کے خلاف پارلیمنٹ میں سخت قانون لایا جائے

Hamari Duniya

یتیم بچوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے خصوصی افطار کا اہتمام

Hamari Duniya