14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

Kaun Banega Crorepati کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16 میں کون سی دلچسپ تبدیلیاں کردی گئیں؟

Amitabh Bachchan

Kaun Banega Crorepati

ممبئی،05اگست:بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ کون بنے گا کروڑ پتی کے بنانے والوں نے پروگرام کے سیزن 16 میں دلچسپ تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں۔اتوار کو سیزن 16 کے حوالے سے 81 سالہ امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ اس معروف کوئز شو کے نئے چیپٹر میں منتظمین نے دلچسپ تبدیلیاں کی ہیں۔
اپنے ذاتی بلاگ میں ایک طویل پوسٹ میں بالی ووڈ سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ شو کنٹسٹینٹ کو ایک پلیٹ فارم پیش کرے گا جس میں وہ نہ صرف خطیر نقد رقم کا انعام لے سکے گا بلکہ اپنی ذاتی اسٹوریز بھی شیئر کرسکے گا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق ان نئی تبدیلیوں میں سے ایک “دگنا استرا” ہے جس کے ذریعے رقم جیتنے والے کنٹسٹینٹ کی جانب سے سپر سوال کا درست جواب دینے پر رقم دگنی ہوجائے گی، تاہم اسکے پاس درست جواب کے چناو کےلئے کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

Kaun Banega Crorepati
قبل ازیں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے مشہور زمانہ شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے نئے سیزن کے سیٹ سے اپنی تصویرجاری کی تھی۔ مقبول شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے 16ویں کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور ہمیشہ کی طرح شو کے اس سیزن کی میزبانی بھی امیتابھ بچن ہی کریں گے۔اس حوالے سے امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی نئی تصویر جاری کی ہے جس میں انہیں بھاگتے ہوئے شو کے سیٹ کی طرف آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔امیتابھ بچن نے اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ شو میں واپسی، روٹین میں کوئی تبدیلی نہیں اور دوڑ جاری ہے۔لیجنڈری اداکار نے اس پوسٹ کے ذریعے ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ میں اپنی واپسی کا اعلان کیا اور یہ بھی بتایا کہ رواں ماہ 24 جولائی سے شو کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کا 16 واں سیزن اگلے ماہ اگست کی 12 تاریخ سے شروع ہوگا، یہ شو ہر پیر سے جمعے تک ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

Related posts

عمرہ ادا کرنے کیلئے مکہ مکرمہ پہنچےشاہ رخ خان

Hamari Duniya

باکس آفس پر رکشابندھن کا براحال،بجٹ نکالنا بھی ہوگیا مشکل

Hamari Duniya

فلموں کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلانا مطلب معیشت کو نقصان پہنچانا اور لوگوں کو بے روزگاربنانا

Hamari Duniya