April 22, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

فوج کی گاڑی پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ،پانچ جوان شہید

Kashmir-Terrorist attack

جموں ،20 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
جموں و کشمیر کے سرحدی راجوری سیکٹر میں بھمبر گلی اور پونچھ کے درمیان شاہراہ سے گزرنے والی فوج کی گاڑی پر آج سہ پہر تین بجے نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ تیز بارش اور کم روشنی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردوں نے گرینیڈ کا بھی استعمال کیا جس سے گاڑی کو آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں پانچ فوجی جوان شہید ہو گئے۔ایک بیان میں فوج نے کہا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے آج جموں و کشمیر کے راجوری سیکٹر میں بھمبر گلی اور پونچھ کے درمیان بھٹا دھوریاں علاقے میں فوج کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔ دہشت گردوں نے ممکنہ طور پر بم بھی استعمال کیا جس سے فوجی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اس علاقے میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے لیے تعینات راشٹریہ رائفلز یونٹ کے پانچ اہلکار اس واقعے میں اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔
فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک اور شدید زخمی فوجی کو فوری طور پر راجوری کے آرمی اسپتال لے جایا گیا اور اس کا علاج جاری ہے۔اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوج اور پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ اس حادثے کے بعد سرچ آپریشن کیا گیا ہے اور واقعے کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں فوج کی گاڑی کو آگ لگتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس سے قبل یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ گاڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی تھی لیکن اب فوج کے بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ فوجی گاڑی میں آگ دہشت گردوں کے حملے کی وجہ سے لگی ہے۔

Related posts

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر عالمی ہندی کانفرنس میں فجی پہنچے،تاریخی استقبال 

Hamari Duniya

 چینی صدرشی جن پنگ جارہے ہیں سعودی عرب ،تجارتی تعلقات پر ہوگی گفتگو

Hamari Duniya

ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں

Hamari Duniya