24.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

کپل دیو نے کیوں کہادل چاہ رہا ہے رشبھ پنت ٹھیک ہوجائے تو اسے تھپڑ ماروں

Kapil Dev

نئی دہلی،09فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار وکٹ کیپر رشبھ پنت 30دسمبر کو حادثہ کا شکار ہوگئے تھے ۔ اس کے بعد ان کے پیر کا آپریشن ہوا ہے اور کرکٹ کے میدان سے دور ہیں۔رشبھ پنت کے حادثہ کا شکار ہونے سے دلبرداشتہ سابق کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ دل چاہ رہا ہے کہ رشبھ پنت کو صحیح ہوتے ہی تھپڑ ماروں۔رپورٹ کے مطابق ایک گفتگو کے دوران کپل دیو نے کہا کہ رشبھ پنت کی عدم موجودگی سے بھارتی ٹیم کو مشکل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جس طرح بچوں کے غلطی کرنے پر والدین کو تھپڑ مارنے کا حق ہوتا ہے، میرا بھی رشبھ پنت کے ساتھ ایسا ہی کرنے کا دل چاہتا ہے۔
کپل دیو نے کہا کہ مجھے اس سے محبت ہے، میں چاہتا ہوں وہ جلد صحت یاب ہو جائے تاکہ میں اس سے مل کر اسے ماروں اور کہوں کہ اپنا خیال رکھا کرو۔سابق کپتان نے کہا کہ آج کل کے نوجوان ایسی غلطیاں کیوں کرتے ہیں، ان کو ایسی غلطی کرنے پر تھپڑ مارنا چاہیے۔
دوسری جانب رشبھ پنت نے اپنی ریکوری سے متعلق بھی مداحوں کو سوشل میڈیا پر آگاہ کیا ہے۔اس میں وہ باہر بیٹھ کر تازہ ہوا لے رہے ہیں۔انہوں نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا’کبھی ایسا نہیں سوچا تھا کہ صرف باہر بیٹھنے اور تازہ ہوا میں سانس لینے کے لئے خود کو خوش قسمت سمجھوں گا۔رشبھ پنت کا کم سے کم چھ مہینے تک میدان سے دور رہناطے مانا جارہا ہے۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف جمعرات سے شروع ہورہی بارڈر گاو¿سکر ٹسٹ سیریز میں نہیں کھیل پائیں گے۔

Related posts

گودھرا سانحہ:سپریم کورٹ اپیلوں پرحتمی سماعت کے لئے تیار

Hamari Duniya

گجرات کے ساحل سے ٹکرایاسمندری طوفان ’بیپرجوئے‘،تباہی شروع

Hamari Duniya

ہندوستان اور سعودی عرب کے مابین ثقافتی تعلقات کی ایک نئی عبارت لکھے گا نئی دہلی عالمی کتاب میلہ

Hamari Duniya