January 26, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

کنجہرہ ، سیرت النبی کوئز میں ضلع پریشد کے طلباء کی شاندار کارکردگی

Award Program

کھام گاؤں:30/ستمبر (واثق نوید ؍ایچ ڈی نیوز)۔

مقامی علماء اکرام کی تنظیم “رفقاء وارثین انبیاء گروپ” کے زیر اہتمام و زیر نگرانی گاؤں کی ضلع پریشد اردو مڈل اسکول اور عبدالصمد اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں میں سیرتِ النبی کوئز کا انعقادِ کیا گیا تھا ۔ جس میں 30 ستمبر کو آخری مرحلہ میں ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ کے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ۔
واضح رہے کہ امسال کنجہرہ میں مقامی علماء اکرام ، مولوی محمد نثار ندوی ،مفتی صبغت اللہ ندوی ، مفتی عامر اللہ ندوی، مولوی محمد شہزاد ندوی ، نے رفقاء وارثین انبیاء گروپ کے زیر اہتمام گاؤں کی اردو اسکولوں میں سیرت النبی کوئز کا انعقادِ کیا تھا۔ جس میں پہلے مرحلے میں اپنی اپنی اسکول میں سیرت النبی کوئز کا انعقاد کیا گیا ، جہان سے دو دو گروپوں کو منتخب کرکے آج عوامی سطح پر کوئز مقابلہ منعقد کرکے دونوں اسکولوں کے اول ، دوم اور سوم انعام کے حقدار طلباء کو منتخب کیا گیا ۔

Award program

کنجہرہ کے سابق سرپنچ الحاج عبدالقدیر خان کی صدرات میں منعقدہ اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے عبدالصمد اردو ہائی اسکول و کالج کے پرنسپل شیخ عارف ، ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ کی صدر معلمہ شمیم بانو ، ضلع پریشد اردو اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر آصف خان ، مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے واثق نوید ، محمود خان بطور خاص موجود تھے ۔ مہمانوں کے سامنے دونوں اسکولوں کے اول مقام حاصل کرنے والے گروہوں کا کوئز مقابلہ لیا گیا ، جس میں ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ کے طلباء نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سنسنی خیز جیت حاصل کی ۔ منتظمین کی جانب سے ہر اسکول کے اول ، دوم ، اور سوم مقام حاصل کرنے والے گروہوں کو مہمانوں کے ہاتھوں ، اسناد ، ٹرافیاں ، اور تحفے دیکر انعامات سے نوازا گیا ۔

ضلع پریشد اردو مڈل اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر آصف اللہ خان نے دونوں اسکولوں کے اول آنے والے گروہوں کے طلباء کو نقد رقم دیکر ہمت افزائی کی ۔ دیگر سرپرستوں نے بھی طلباء کی ہمت افزائی کے لیے انعامات سے نوازا ، اس موقع پر ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ کے صدر مدرس اور اساتذہ کے جانب سے رفقاء وارثین انبیاء گروپ کے ذمہ داران کو تحفے دیکر انکی بے لوث خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس سے دعاؤں کی درخواست کی گئی ۔ سیرت النبی کوئز میں شرکت کرنے والے ہر طالب علم کو منتظمین کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے  ہماری دنیا نیوز کے وہاٹس ایپ چینل کو فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Va5hdFC1iUxQWJdMIW2J
ہمارے یوٹیوب چینل  کو سبسکرائب کریں
https://www.youtube.com/channel/UCObE3XDV-0Htl-RDLiXwdqg
اور ہماری دنیا کے فیس بک پیج کو لائک کریں
https://www.facebook.com/newshd

Related posts

جامعہ امّ الہدی پرسونی میں  تقریبِ ختم بخاری و ردائےفضیلت کا انعقاد

Hamari Duniya

چٹ منگنی پٹ بیاہ: شادی بیاہ میں اہل ہنود کی رسومات کا بائیکاٹ

سماج میں پھیلی برائیوں کے خلاف علماء اور آئمہ حضرات کی کوششوں نےرنگ لانا شروع کردیا:

Hamari Duniya

عالمہ ڈاکٹرنوہیرا شیخ نے چارسال کے قانونی لڑائی کی تفصیلات کی جانکاری میڈیا کودی

Hamari Duniya