29.8 C
Delhi
July 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

۔’دھاکڑ‘ کے فلاپ ہونے سے کنگنا رناوت مایوس

Kangna Ranaut

اداکارہ کنگنا رناوت کی ”دھاکڑ“ اس سال کی ڈیزاسٹر فلموں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ فلم کب سینما گھروں میں آئی اور کب چلی گئی اس کا اندازہ خود انہیں بھی نہیں ہوا۔ باکس آفس پر”دھاکڑ“ کا مقابلہ کارتک آرین کی ہٹ فلم ”بھول بھولیا 2’“ سے ہوا۔ اس جنگ میں ”دھاکڑ“ پچھڑ گئی۔ کنگنا کو اس کا درد اب پریشان کر رہا ہے۔
کنگنا نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ہالی ووڈ جیسی ہو گئی ہے۔ اس لیے لوگ ”دھاکڑ“ کو نہیں سمجھ سکے۔ آج کا دور دیسی فلموں کا ہے جیسے کانٹارا اور پونیئن سیلوان 1۔ کنگنا نے کہا کہ ہندی سنیما ہندوستانی ثقافت سے بہت  دور چلا گیا ہے۔ مغربی فلمیں بنانے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ”دھاکڑ“ کنگنا کی ہوم پروڈکشن فلم ہے۔ واضح رہے کہ کنگنا رناوت اپنے بیانات سے اکثر سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔  جس کی وجہ سے انہیں کبھی کبھی ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Related posts

Retirement International Cricket: اس ملک کے قدآور کھلاڑی نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

Hamari Duniya

Nepal Former PM: حکومت نے ہمارے مطالبات نظرانداز کئے تو پارلیمنٹ سے سڑک تک تحریک چلائیں گے: پشپ کمل دہل پرچنڈ کا انتباہ

Hamari Duniya

راہل گاندھی کی ملک میں نئی طرح کی سیاست شروع ہونے کی پیش گوئی

Hamari Duniya