آکولا(ایچ ڈی نیوز)۔
اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ضلع کلکٹر آفس اکولہ اور مہاراشٹر اقلیتی این جی او فورم اکولہ کے زیراہتمام اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 16 سے 22 دسمبر تک ایک ہفتہ “اپنے حقوق کے بارے میں جانیں” کے نام سے منایا گیا۔ اس ہفتے میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں جونیئر کالج گروپ- بی کے لیے تقریری مقابلہ اور مضمون نویسی کا مقابلہ شامل تھا۔
تقریری مقابلے میں 12ویں سائنس کی راحیلہ آفرین سید رحیم نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور مضمون نویسی کے مقابلے میں 12ویں آرٹس کی عائشہ تبسم نواز خان نے پہلی اور 11ویں سائنس برانچ کی جویریہ خانم افروز خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ان تینوں طالبات کو 12 جنوری کو ڈسٹرکٹ کلیکٹر نیما اروڑہ میڈم اور دیگر معززین کے ہاتھوں انعام سے نوازا گیا۔ آج ان طالبات کو کالج میں پرنسپل امتیاز احمد خان اور انچارج پروفیسر محمد رفیق نے مبارکباد دی اور نقد انعامات بھی دئیے۔ اسی طرح آرٹس فیکلٹی کے اساتذہ ڈاکٹر محمد ندیم،مرزا خالد رضا،ارو ابسار احمد خان نے عائشہ تبسّم محمد نواز خان کو تحفوں سے دے کے ان کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پرپروفیسرمتین احمد خان، پروفیسر محمد پرویز اختر، پروفیسر مرزا خالد رضا، پروفیسر نجم الدین خان، پروفیسر محمد انیس، پروفیسر شاہد اقبال، پروفیسر نوید احمد خان، پروفیسر انتخاب عالم خان، پروفیسر ذاکر اللہ خان، پروفیسر جبران قاضی، پروفیسر مطیب شارق، پروفیسر ابصار احمد خان، ڈاکٹر محمد ندیم، ڈاکٹر شیبا الماس، قمرونسا میڈم، پروفیسر شیخ محمد اشعر، پروفیسر نوید ارشد، پروفیسرسید محسن علی، پروفیسر شعیب الرحمن اور پروفیسر دانش خان نمایاں طور پر موجود تھے۔