16.1 C
Delhi
January 14, 2025
Hamari Duniya
دہلی

انصاف سب کے لیے کے عنوان پر ویبنار: شعبہ خواتین، جماعت اسلامی ہند

World day International

نئی دہلی، 08 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔

جماعت اسلامی ہند، شعبہ خواتین کی جانب سے ’’ انصاف سب کے لیے: کس کی ذمہ داری‘‘ کے عنوان پر ایک قومی ویبنار منعقد کی گئی۔ ویبنار میں شامل مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ انصاف کے نظام کو مضبوط بنانے کی کوشش میں ہر فرد کو حصہ لینا چاہئے۔ نسل کشی، جنگی جرائم ، حقوق سے محروم کرنے اور کمزور طبقات کے خلاف ہونے والی ناانصفافیوں کی جوابدہی فرد اور بالخصوص حکومت پر عائد ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے طریقہ کار کے بارے میں عوام کے اندر پائی جانے والی لاعلمی اور انتظامی اداروں کی جانب سے خاطر خواہ تعاون نہ ملنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ویبنار میں عالمی نظام عدل کو مضبوط بنانے کے لیے شہریوں، پالیسی سازوں اور اداروں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

چنئی سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی لاء کنسلٹنٹ ڈاکٹر سیلوی گنیش نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں ہر جگہ ناانصافی کا بول بالا ہے۔ اس سے نہ صرف انسان بلکہ جانور اور پرندے بھی متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے تعلیم کے حق سے محروم کئے جانے کو ’ ناانصافی ‘ کی ہی ایک شکل قرار دیا‘‘۔ ڈاکٹر جھرنا پاٹھک ’ جی آئی ڈی آر‘ میں اسسٹنٹ پروفیسراور ’ اواگ این جی او‘ کی سکریٹری نے کہا کہ نا انصافی کی جوابدہی طے کی جانی چاہئے۔ مذہبی جذبات کو بھڑکا کر ناانصافی کو فروغ دیا جاتا ہے۔ آج انصاف کو یقینی بنانے میں اقوام متحدہ بھی بے بس نظر آرہا ہے ۔ سب کے لیے مساویانہ رویہ اختیار کیا جانا چاہئے‘‘۔ دہلی کی ایک سماجی کارکن ڈاکٹر صبیحہ خانم نے تمام افراد کے لیے آزادی کے حق کو یقینی بنانے میں حکومت کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف سماج کے ہر فرد کی ضرورت ہے‘‘ ۔ جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی نیشنل اسسٹنٹ سکریٹری محترمہ سمیہ مریم نے کہا کہ انصاف انسان کی ایک بنیادی ضرورت ہے ۔ لہٰذا ناانصافی کے خلاف انفرادی اور اجتماعی کوشش ہونی چاہئے‘‘۔ ایشین نیوز میکرز کے ایڈیٹر بنی یادو نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے ناطے ہندوستان کو انصاف کے قیام میں ایک رول ماڈل ہونا چاہئے تھا لیکن سروے کے مطابق حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں میڈیا کے کردار کو موثر بتایا‘‘۔

جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی نیشنل سکریٹری محترمہ رحمت النساء نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ’’ افراد، کمیونیٹیز، حکومتوں اور میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات اور بین الاقوامی اصولوں کے فریم ورک کے مطابق انصاف اور مساوات کے اصولوں کو فروغ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ سماجی اور سیاسی نظام میں انصاف کی فضا قائم کرنے کی بڑی ذمہ داری ان کی ہے جن کے پاس طاقت یا تعلیم ہے ۔ ناانصافی چاہے کسی ایک جگہ پرکی جارہی ہو، یا کسی ایک گروہ کے ساتھ ، یہ پوری انسانیت کے ساتھ ناانصافی کرنے کے مترادف ہے‘‘۔ اس پروگرام کی کنوینر محترمہ عارفہ پروین تھیں۔ ویبنار کو رابعہ بصری، مبشرہ اور قنیتہ سلمی نے بھی خطاب کیا۔ راحیلہ خان ویبنار کو کنٹرول کررہی تھیں۔

Related posts

پتنگوں سے سج گیا پرانی دہلی کا لال کنواں بازار

Hamari Duniya

شرپسندوں کے ذریعہ نقصان پہنچائی گئی مزید تین مساجد کی مرمت مکمل

Hamari Duniya

BJP membership campaign workshop بی جے پی ممبرشپ مہم 2024 :تیس ہزاری کورٹ میں ممبر شپ مہم ورکشاپ کا انعقاد

Hamari Duniya