27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News

۔28 مہینے کی لمبی لڑائی کے بعد جیل سے رہا ہوئے صدیق کپن

نئی دہلی،02فروری:۔

کیرالہ  سے تعلق رکھنے والے صحافی صدیق کپن آج بالآخر دو برسوں کی لمبی لڑائی اور جدو جہد کے بعد جیل سے رہا ہو گئے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق  ایک دن پہلے، لکھنؤ کی ایک خصوصی عدالت نے ان کے خلاف دو مقدمات میں ضمانت ملنے کے ایک ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد ان کی رہائی کے حکم پر دستخط کیے تھے۔جس کے بعد ان کی رہائی کا راستہ صاف ہوا تھا اور آج صبح وہ جیل سے باہر آئے۔ صحافی صدیق کپن نے جیل سے رہائی کے بعد کہا کہ میں 28 ماہ بعد جیل سے باہر آیا ہوں۔ میری حمایت کرتے پر میں میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ میں اب باہر  آنے  پر خوش ہوں۔

واضح رہے کہ صدیق کپن کے بدھ کی شام کو جیل سے باہر نکلنے کی توقع تھی لیکن انہیں رہا نہیں کیا جا سکا کیونکہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کی خصوصی عدالت کے جج بار کونسل کے انتخابات میں مصروف تھے۔

قابل ذکر ہے کہ کپن کو 5 اکتوبر 2020 کو تین دیگر افراد کے ساتھ اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ہاتھرس جا رہے تھے، جہاں 14 ستمبر 2020 کو ایک دلت خاتون کو چار اونچی ذات کے ٹھاکر وں نے اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل کر دیا تھا۔پولیس نے پہلے کپن پر ذات پات کی بنیاد پر فساد شروع کرنے اور فرقہ وارانہ انتشار پیدا کرنے کا الزام لگایا۔ اس کے بعد غداری کے الزامات اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں۔فروری 2021 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ مرکزی ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ کپن اور تین دیگر لوگوں نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے ’’فسادات بھڑکانے‘‘ کے لیے رقم وصول کی تھی۔

Related posts

Jamia Salafia Banaras یومِ آزادی ہمیں بتاتا ہے کہ کوئی بھی کامیابی بڑی آسانی سے نہیں ملتی ہے:عبداللہ سعود

Hamari Duniya

اڈیشہ میں بڑا ٹرین حادثہ، مال گاڑی سے ٹکرائی کورومنڈل ایکسپریس، 50 سے زیادہ مسافروں کی موت

Hamari Duniya

بی جے پی کو ہٹا کر انڈیا اتحاد کی حکومت بنائیں گے: راہل گاندھی

Hamari Duniya