March 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

سینئر صحافی عامر سلیم خان کو دل کا دورہ پڑا،اسپتال میں داخل

Aamir Saleem Khan
نئی دہلی،10دسمبر:
اردو کے سینئر صحافی اور روزنامہ ہمارا سما ج کے ایڈیٹرعامرسلیم خان کی طبیعت سخت علیل ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق انہیں آج صبح دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں دہلی کے جی بی پنت اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔فی الحال ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا ہے۔قارئین سے دعائے صحت کی اپیل ہے۔ واضح رہے کہ عامر سلیم خان کو یہ دوسری مرتبہ دل کا دورہ پڑا ہے ، اس سے قبل ڈیڑ ھ دو سال پہلے بھی انہیں دل کا دورہ پڑا تھا ۔
قابل ذکر ہے کہ عامر سلیم خان اردو کے نامور صحافی ہیں، ایک لمبے عرصے سے اردو صحافت سے وابستہ ہیں۔وہ گزشتہ 13 برسوں سے روزنامہ ہمارا سماج سے جڑے ہوئے ہیں پہلے وہ چیف رپورٹر کی حیثیت سے سر گرم تھے ۔مگر ادھر کچھ برسوں سے وہ ہمارا سماج کے ایڈیٹر کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔اس سے قبل وہ ہندوستان ایکسپریس اور روزنامہ راشٹریہ سہارا اردو میں بھی رپورٹر کی حیثیت سے ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔ اردو صحافت میں ان کا شمار ایک قابل احترام صحافیوں میں ہوتا ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو سات رن سے شکست دی

ویراٹ کوہلی نے چیمپئن بنتے ہی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔:

Hamari Duniya

شادی کے چھ ماہ بعدہی ماں بن گئیں عالیہ بھٹ

Hamari Duniya

امریکی ملک میں فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک

Hamari Duniya