12.1 C
Delhi
December 14, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

دنیا کو امن کی ضرورت ہے: پروفیسر شاہد اختر

Shahid Akhtar
بارہ بنکی/نئی دہلی(ابوشحمہ انصاری؍ ایچ ڈی نیوز)۔
ہندوستانی زبانوں کا مرکز، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ، نئی دہلی اور ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اسکول آف لنگویج میں ایک خصوصی لکچر کا اہتمام کیا گیا۔ اس خصوصی لکچر کا عنوان ’’ ادب میں اخلاق اور انسانی اقدار کی ترجمانی‘‘ تھا۔
اس پروگرام میں  استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ادب میں اخلاق اور انسانی اقدار کی ترجمانی پر مختصر روشنی ڈالی۔ مہمان مقرر کی حیثیت سے جناب شاہ فیصل، ڈپٹی سیکریٹری ، منسڑی آف کلچر، حکومت ہند نے شرکت کی ، جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر شاہد اختر، ممبر قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات، حکومتِ ہند نے شر کت کی۔ جناب شاہ فیصل نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ محبت کا پیغام ادب ہی پھیلا سکتا ہے۔
ادبیات عالم کا مطالعہ ہمیں اخلاق اور انسانی اقدار کا درس دیتا ہے۔ادب اور انسانی  رشتوں پر بات کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ دنیا کے تمام لوگ  ایک ہیں۔ادب کا پیغام بہت واضح ہے کہ انسانیت کا درد ہر شخص میں موجود ہو رونہ ادب پڑھنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ ساتھ ہی موصوف نے ادب، تہذیب  اور انسانیت پر بہت جامع گفتگو کی۔ پروفیسر شاہد اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کو امن کی ضرورت ہے۔ امن کے بغیر انسان اور انسانیت کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ہندوستانی سماج میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے کیوں کہ تمام مذاہب میں امن اور محبت کے پیغام کو اولیت دی گئی ہے، لہذا ضرورت اس بات ہے کہ آپسی بھائی چارہ اورقومی یکجہتی کو اپنی زندگی میں اہمیت دی جائے، تب ہی ایک مہذب معاشرے کی امید کی جاسکتی ہے۔
ڈاکٹر شفیع ایوب نے بحیثیت ناظم اپنی ذمہ داری نبھائی اور ڈاکٹر نصیب علی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس اہم پروگرام میں جے این یو، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور دہلی یونیورسٹیز کے اسکالرس، ریسر چ اسکالرس اور طلباو طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Related posts

سابق تجربہ کار کا چیئرمین پی سی بی کو جواب، روہت اور ویرات کو پاکستان لیگ میں بھیج دیا، پھر بھی پیسے نہیں اٹھا سکیں گے

Hamari Duniya News

این ڈی اے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی: انڈیا الائنس

عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی پالیسیوں کا مناسب جواب دیا ہے۔:

Hamari Duniya

بہار میں روز گار فراہم کرنے کیلئے پرشانت کشور نے نتیش کمار کو بتائے طریقے

Hamari Duniya