April 27, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

جے ایل این ایجوکیشنل گروپ آف انسٹی ٹیوشنز راجستھان کا فیصلہ، بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر اعظم بیگ کی سالگرہ کویوم تاسیس کے طور پر منانے کااعلان

Azeem Baig

کوٹا/06 اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔

جے ایل این گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز، جو راجستھان کے سرکردہ تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے، نے ہر سال 07 اکتوبر کو یوم تاسیس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران تنظیم سے وابستہ کیمپس سنگوڈ میں خون کے عطیہ کیمپ، بڑی تعلیمی میگا ریلی، انٹر کالج کرکٹ مقابلے سمیت کئی رنگا رنگ پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر اعظم بیگ نے تعلیم اور سماجی خدمت کے میدان میں جو کام کیا ہے اس کے پیش نظر انہیں ریاست، ملک اور بیرون ملک کئی بڑے اور اہم اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔اس موقع پر جے پور کیمپس کے طلبہ کی ایک بڑی تعداد سنگوڈ کوٹا پروگراموں میں بھی شرکت کرے گی اور انٹر کالج کرکٹ مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ تنظیم کی جانب سے موصولہ پروگرام کے مطابق پرچم کشائی اور قومی ترانے کے ساتھ ساتھ تنظیم میں 7 اکتوبر کو صبح9.00 بجے جے ایل این مارگ، شیام پور روڈ پر واقع نیو کیمپس میں کرکٹ مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں جیتنے والے ٹیم کو نہرو کپ سے نوازا جائے گا۔
اس کے بعد نئے کیمپس سے اولڈ کیمپس تک گاڑیوں کے ذریعے تعلیمی ریلی نکالی جائے گی جس میں طلباء کی جانب سے تعلیمی نعروں کے ساتھ ساتھ علاقہ مکین طلباء کی تیار کردہ سائنسی نمائش بھی دیکھ سکیں گے۔ . انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جولپا روڈ پر واقع اولڈ کیمپس میں نوتعمیر شدہ جے ایل این اسپتال میں دوپہر ایک بجے خون کا عطیہ کیمپ بھی لگایا جائے گا، جس کے دوران ڈاکٹر اعظم بیگ کو خون سے تولا جائے گا۔خون کے عطیہ کیمپ کے بعد شام4:00بجے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا، اس موقع پر جے ایل این کے سابق طلباء ، سماجی کارکنان اور مختلف علاقوں سے پروگرام میں حصہ لینے والے تعلیمی دنیا سے تعلق رکھنے والے بزرگ افراد کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔

Related posts

ڈاکٹر فاروق نے بی ایف آئی ٹی سالانہ تقریب کا افتتاح کیا

Hamari Duniya

پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ساری انسانیت کے لیے ہیں، عید میلادالنبی پر غیر مسلموں کو آپ کی تعلیمات سے متعارف کروانے کاعزم

Hamari Duniya

ہم ملک، آباؤ اجداد، ثقافت اور روایت کے اعتبار سے ہندوستانی مسلمان ہیں: مسلم راشٹریہ منچ

Hamari Duniya