24.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

 جیو ٹرو5 -جی پاورڈ وائی فائی کاآکاش امبانی نے کیا افتتاح،جانئے کسے ملے گی وائی فائی سروس مفت 

Akash Ambani

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔

ریلائنس جیو انفو کام لمیٹڈ ( جیو) نے نے آج جیو ٹرو 5جی نیٹ ورک پر چلنے والی وائی۔ فائی خدمات کا آغاز کیا۔ یہ سروس تعلیمی اداروں، مذہبی مقامات، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ، تجارتی مراکز جیسے مقامات پر فراہم کی جائے گی جہاں لوگوں کا بڑا اجتماع ہوتا ہے۔ 5جی سے چلنے والے وائی فائی کو آج راجستھان کے مقدس شہر ناتھدوارا سے لانچ کیا گیا۔

 جیو صارفین کو یہ نئی وائی۔فائی سروس جیو ویلکم آفر کی مدت کے دوران مفت ملے گی۔ دوسرے نیٹ ورک استعمال کرنے والے بھی جیو 5 جی پاورڈ وائی فائی کا محدود استعمال کر سکیں گے۔ لیکن اگر وہ جیو 5 جی پاورڈ وائی۔ فائی کی مکمل سروس استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں جیو کا صارف بننا ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جیو ٹرو5 جی وائی فائی سے جڑنے کے لیے گاہک کے پاس 5جی ہینڈ سیٹ ہونا ضروری نہیں ہے۔ وہ 4جی ہینڈ سیٹ سے بھی اس سروس سے جڑ سکتا ہے۔

جیو ٹرو5جی سے چلنے والی سروس کے ساتھ ہی ناتھ دوارا اور چنئی میں جیو کی ٹرو 5 جی سروس بھی شروع ہوگئی ہیں۔ حال ہی میں دہلی، ممبئی، کولکتہ اور وارانسی میں بھی 5G سروس شروع کی گئی۔ جیو کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ جیو 5 جی سروس کو دوسرے شہروں میں جلد ہی متعارف کرایا جا سکے اور ٹرو5 جی ہینڈ سیٹس کی دستیابی کو بڑھایا جا سکے۔

ہم وطنوں کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد دیتے ہوئے، آکاش امبانی نے کہا،’بھگوان شری ناتھ جی کے آشیرواد سے، آج جیو ٹرو 5 جی کی خدمت کے ساتھ ناتھ دوارہ میں 5 جی سے چلنے والی وائی فائی سروس شروع کی جا رہی ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ 5 جی سب کے لیے ہے، اس لیے ہماری کوشش ہے کہ جیو کی ٹرو 5 جی سروس دہلی، ممبئی، کولکتہ اور وارانسی جیسے ملک کے کونے کونے میں چلائی جائے۔ شری ناتھ جی کے آشیرواد سے ناتھ دوارا اور چنئی بھی آج سے جیو ٹرو5 جی شہر بن گئے ہیں۔“

ناتھ دوارا راجستھان کا پہلا شہر ہے جہاں کسی بھی آپریٹر نے 5 جی خدمات شروع کی ہیں۔ تاہم کمپنی نے ابھی تک کمرشل لانچ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی ہندوستان کا شہر چنئی بھی کمپنی کے 5 جی سروس میپ پر آ گیا ہے۔

Related posts

جلد جیل سے باہر آئیں گے معروف شعلہ بیاں مقرر مولانا جرجیس سراجی، اس کیس میں ہوئی تھی سزا،

Hamari Duniya

وزیراعلیٰ کیجریوال تک پہنچ گئی مبینہ شراب گھوٹالہ کی آنچ

Hamari Duniya

بی سی سی آئی کا عہدہ چھوڑنے کے بعد دادا کو ملی آئی پی ایل میں بڑی ذمہ داری، اس ٹیم کے ساتھ جڑیں گے

Hamari Duniya