نئی دہلی :ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی جیونے تقریباً 1,000 شہروں میں 5 جی خدمات شروع کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے اور اس نے اپنے مقامی طور پر تیار کردہ 5 جی ٹیلی کام ا?لات کا تجربہ بھی کیا ہے۔ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ ( آر آئی ایل ) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اس کی ٹیلی کام یونٹ جیو نے مالی سال 2021-22 میں اپنی سو فیصدی دیسی ٹیکنالوجی کے ساتھ 5 جی خدمات کے لیے خود کو تیار کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ریلائنس جیو نے حال ہی میں ختم ہونے والی5 جی سپیکٹرم نیلامی میں سب سے بڑی بولی لگانے والے کے طور پر ابھری ہے۔ نیلامی میں 1.50 لاکھ کروڑ روپے کی بولی میں سے اکیلے جیو نے 88,078 کروڑ روپے کی بولیاں لگائی تھیں۔
آر آئی ایل کی رپورٹ کے مطابق،ملک کے 1000 شہروں میں 5 جی خدمات فراہم کرنے کا جیو کا منصوبہ مکمل ہو گیا ہے۔ اس دوران، ہدف شدہ صارفین کی کھپت اور آمدنی کی صلاحیت ، ہیٹ میپ، 3 ڈی میپ اور ری ٹریسنگ ٹیکنالوجی کے استعمال پر مبنی تھی۔کمپنی نے کہا کہ جیو نے 5 جی ٹیکنالوجی سے متعلق خدمات کی زمینی سطح پر جانچ بھی کی ہے۔ اس دوران آگیومینٹ ریئلٹی( اے آر )، ورچوئل رئیلٹی( وی آر )، کلاو¿ڈ گیمنگ، ٹی وی سٹریمنگ، منسلک ہسپتالوں اور صنعتی استعمال کا تجربہ کیا گیا۔
ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ 5 جی اسپیکٹرم پر مبنی خدمات کے متعارف ہونے سے ڈاو¿ن لوڈز 4 جی کے مقابلے میں 10 گنا تیز ہوں گے اور اسپیکٹرم کی کارکردگی میں بھی تقریباً تین گنا اضافہ ہوگا۔