March 25, 2025
Hamari Duniya
بزنس

ریلائنس جیو کا خالص منافع جون سہ ماہی میں زبردست اضافہ

Jio Digital

نئی دہلی، 21 جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔

ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو کا خالص منافع اپریل سے جون کی سہ ماہی میں 12.1 فیصد بڑھ کر 4,863 کروڑ روپے ہو گیا۔ ایک سال پہلے اسی سہ ماہی میں یہ 4,335 کروڑ روپے تھا۔ریلائنس جیو نے جمعہ کو اسٹاک مارکیٹوں کو اپنی پہلی سہ ماہی کے نتائج کی اطلاع دی۔ اس کے مطابق، اس کی کل آمدنی اس مدت کے دوران بڑھ کر 24,127 کروڑ روپے ہو گئی جو ایک سال پہلے کی مدت میں 21,995 کروڑ روپے تھی۔
ریلائنس  انڈسٹریز کے لمیٹڈ  کے  ارب پتی  کاروباری  مکیش  انبانی  کی بازو کمپنی  ریلائنس  جیو   انفوکوم نے پہلی سہ ماہی میں خالص منافع میں 12.2فیصد اضافے کے ساتھ مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کمپنی کا منافع 4,863 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، جو اس کے نیٹ ورک میں مزید صارفین کے اضافے سے ہوا ہے۔ آج  جاری  نتائج کے مطابق  آپریشنز سے  جیو  کی آمدنی میں بھی 9.9 فیصد کا صحت مند اضافہ دیکھا گیا، جو اپریل-جون کی مدت میں 24,042 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
مارکیٹ پر اپنی گرفت بڑھانے کے لیےریلائنس جیو نے حال ہی میں صرف  999روپے  میں ایک ‘جیو بھارت وی 2 4 جی اسمارٹ فون لانچ کیا۔ ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے کہا، “ہندوستان میں اب بھی 250 ملین موبائل فون صارفین ہیں جو 2 جی دور میں ‘ پھنسے ہوئے’ ہیں، ایسے وقت میں جب دنیا 5جی  انقلاب کے عروج پر ہے، انٹرنیٹ کی بنیادی خصوصیات کو استعمال کرنے سے قاصر ہے۔
ٹیلی کام آپریٹر کے بیان کے مطابق، ریلائنس جیو انفوکوماپنی توجہ 5جی  صارفین اور انٹرپرائز دونوں شعبوں کی طرف مبذول کر کے ایک نئی حکمت عملی اپنا رہی ہے، جو روایتی نقطہ نظر سے ہٹ کر ہے جہاں ٹیلی کام کمپنی کی زیادہ تر آمدنی صارفین کی نقل و حرکت کی خدمات سے آتی ہے۔
ریلائنس جیو نے ہندوستانی ٹیلی کام مارکیٹ پر اپنا تسلط برقرار رکھا ہوا ہے اور اپریل 2023 کے تازہ ترین ٹیلی کام ڈیٹا کے مطابق، کمپنی 37.9 فیصد کے مارکیٹ شیئر کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اپریل 2023 کے دوران، ریلائنس جیو نے 30.4 لاکھ سبسکرائبرز کا اضافہ کیا اور یہ تعداد پچھلے سال کے دوران ان کے مجموعی اضافے کے مطابق ہے۔ سہ ماہی کے کل اخراجات ایک سال پہلے 16,136 کروڑ سے بڑھ کر  17,594 کروڑ  روپے ہو گئے۔ نیٹ ورک آپریٹنگ اخراجات، جو کل لاگت کا بڑا حصہ بناتے ہیں، ایک سال پہلے  6,842 کروڑ  روپے سے بڑھ کر7.379 کروڑ  روپے ہو گئے۔

Related posts

وزیراعظم کے ہاتھوں ملک میں5جی خدمات کا آغاز

Hamari Duniya

ایشا امبانی نے چھاتی کے کینسر پر کتاب کا اجرا کیا

Hamari Duniya

نقطوں کو جوڑنا: کرپٹو کرنسی اور ڈارک نیٹ کے چیلنجز

Hamari Duniya