26.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
بزنس

جیو2024 کیلئے بھارت کا سب سے مضبوط برانڈ:رپورٹ

Jio

نئی دہلی، 18 جنوری ۔ ریلائنس انڈسٹریز کی ٹیلی کام اور ڈیجیٹل یونٹ جیو سب سے مضبوط ہندوستانی برانڈ ہے۔ یہ اس معاملے میں لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا ( ایل آئی سی) اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) جیسی کمپنیوں سے آگے ہے۔ برانڈ فائنانس کے ذریعہ شائع کردہ تازہ ترین رپورٹ ’گلوبل۔500 2024 ‘کے مطابق، جیو برانڈ فائنانس کی 2023 کی درجہ بندی میں ہندوستان کا سب سے مضبوط برانڈ  رہا تھا۔
اس سال کی درجہ بندی میں  جیو کو وی چیٹ، ڈیلیوٹ،  گوگل، یو   ٹیوب،کوکا کولا اور نیٹ فلکس کی قیادت میں فہرست میں 88.9 کے برانڈ مضبوطی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے مضبوط ترین برانڈز میں 17ویں نمبر پر  رکھا گیا ہے۔ ایل آئی سی کو فہرست میں 23 ویں مقام پر رکھا گیا ہے، اس کے بعد ایس بی آئی کو 24 ویں مقام پر رکھا گیا ہے۔ یہ  ای وائی اور  انسٹاگرام جیسے برانڈز سے آگے ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے، “نسبتاً نیا  جیو ٹیلی کام سیکٹر میں سب سے مضبوط برانڈ کے طور پر ابھرا ہے۔ “اس کا برانڈ سٹرینتھ انڈیکس اسکور 89.0 اور اسی کے مطابق  اے اے اے  برانڈ ریٹنگ بھی ہے، جس کی برانڈ ویلیو میں نمایاں 14 فیصد اضافہ ہو کر 6.1 بلین ڈالر ہو گیا ہے۔

Related posts

زندگی جینے کا انداز بدل دے گا 5جی: آکاش امبانی

Hamari Duniya

۔سوفیصد ضلع ہیڈ کوارٹروں میں جیو ٹرو۔5 جی سروس والا پہلا  پردیش بنا  گجرات

Hamari Duniya

ہوشیار! فیس بک پر آنے والے ایڈ سے لوگ ہورہے ہیں لوٹ کا شکار

Hamari Duniya