14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

جے پاور گروپ سنجے دینا پاٹل کی حمایت میں اتری میدان میں

Udhav Thackeray

ممبئی، 17 مئی (شاہد شوکت): مشرقی مضافات کی گھنی آبادی والے گوونڈی علاقے مشہور و معروف شخصیت ضمیر قریشی جو کہ جے پاور گروپ نامی تنظیم کے صدر ہے۔ انہوں نے ہمیشہ گوونڈی کے بچوں میں تعلیمی بیداری پیدا ہو اسکے لئے یہ دسویں اور بارویں میں اچھے نمبر سے کامیاب ہونے والے طالب علم کو انعام کے طور پر 20 ہزار سے لیکر50 ہزار دیتے ہے تاکہ بر طالب علم اچھے سے اچھا نمبر لاکر گوونڈی کا نام روشن کریں قریشی نے ڈی فارمسی کرنے والے طالب علم جنکے پاس بیس ادا کرنے کے لئے رقم نہیں تھی ایسے کئی طالب علم کو انہوں نے داخلہ کروایا اور کورونا کے دور میں جب نفسا نفسی کا عالم تھا تب انہوں نے سڑکوں پر اتر کر لوگوں کی مدد کی۔

وہیں جے پاور گروپ اب لوک سبھا کا انتخاب ممبئی میں پانچویں مرحلہ کا 20 مئی کو ممبئی میں ہونے والا وہی قریشی نے مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار سنجے دینا پاٹل کی حمایت میں اتر گئے ہے انہوں نے اپنی جے پاور گروپ کی ٹیم کے ساتھ ماتوشری جاکر شیو سینا چیف ادھو ٹھاکرے اور یوتھ اکون آدتیہ ٹھاکرے سے ملاقات کرکے انہیں یقین دہائی کرائی کہ ہم ہر وہ ممکن کوشش کرینگے اس سے ہمارے علاقے کے آپ کے امیدوار سنجے پاٹل کو کثیر تعداد سے کامیاب کرانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

وہیں قریشی نے کہا کے ہم نے زمین سطح پر اپنا کام کرنا شروع کردئے ہے اور ہمارا انتخاب والے دن ووٹر کو پولینگ پوتھ تک جانے اور ووٹ دینے اور زیادہ سے زیادہ فیصد ووٹنگ کروانے کی کوشش کرینگے۔ قریشی کے مطابق ابھی تک چار مرحلہ میں ووٹنگ ہو چکی ہے سب سے زیادہ ووٹنگ ایک ریاست میں 84 فیصد ہوئی وہ بھی مسلم علاقے سے ہم اس سے زیادہ ووٹنگ فیصد کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے کیونکہ سب سے زیادہ اہم ووٹ گوونڈی کا ہے یہاں کے ووٹ سے سنجے پاٹل کامیاب ہونگے جتنے ووٹ اس علاقے سے پڑیں گے۔

Related posts

پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کی باندرہ (مغرب) سے امیدوار آشیش شیلار اور مہاراشٹر میں بی جے پی کے امیدواروں کی حمایت میں ووٹ کر نے کی اپیل

Hamari Duniya

تین ریاستوں میں کانگریس کی شکست کی وجہ سے اپنا توازن کھو بیٹھے ہیں بھوپیندر سنگھ ہڈا:سدیش کٹاریہ

Hamari Duniya

مسلسل مسلمانوں کی جانب بی جے پی کا بڑھ رہا ہے جھکاؤ، اس ریاست میں مسلمانوں کو دے گی ٹکٹ

Hamari Duniya