March 17, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا کھیل

روہت شرما کی توہین کا الزام لگاکر جاوید اختر کو ٹرول کرنے کی کوشش، جاوید اختر ٹرولر پر برس پڑے

معروف شاعر اور گیت نگار جاوید اختر نے ان پر روہت شرما کو شرمندہ کرنے کا الزام لگانے والے شخص کو نیچ اور جھوٹا قرار دے دیا اور کہا کہ تم اتنے گھٹیا آدمی کیوں ہو؟۔ واضح رہے کہ جاوید اختر نے دبئی میں چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف کامیابی پر ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ بھارتی بلے باز وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے انھیں ٹیم کا مضبوط پلر (ستون) قرار دیا تھا۔
تاہم ایک ٹرولر نے ان پر جھوٹا الزام عائد کیا کہ انھوں نے کپتان روہت شرما کی توہین کی جس پر جاوید اختر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ جاوید اختر نے کوہلی کے تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ آج کی بھارتی ٹیم کی عمارت کا ایک مضبوط ستون ہیں، جس پر ایک ایکس صارف نے انکی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا: اگر وراٹ مضبوط ترین ستون ہیں تو پھر روہت کون ہیں؟ بھاری ترین ستون؟ جاوید صاحب آپکو بھارتی کپتان کی توہین کرنے پر شرم آنی چاہئے۔
جاوید اختر نے مذکورہ شخص کو شٹ اپ کال دیتے ہوئے کہا: میں روہت شرما اور ٹیسٹ ہسٹری کے تمام بھارتی کرکٹرز کی بے پناہ عزت کرتا ہوں۔ تم کس قسم کے نیچ اور جھوٹے ہو کہ ایسا دعویٰ کرتے ہو، میں نے روہت جیسے عظیم کھلاڑی کے بارے میں کوئی غلط بات کہی ہو۔ کبھی سوچو کہ تم اتنے گھٹیا اور گندے آدمی کیوں ہو۔

Related posts

ومبلڈن کے فائنل میں ان دو اسٹار ٹینس کھلاڑیوں کے درمیان ہوگا زبردست مقابلہ

Hamari Duniya

پروپیگنڈہ فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ پر پابندی عائد ہوتے ہی لال پیلے ہو گئے مودی کے وزیر

Hamari Duniya

ایوارڈ شوز کو بیکار کہنے پربھڑک اٹھے عمران ہاشمی ، کنگنا رناوت کوشدید تنقیدکا نشانہ بنایا

Hamari Duniya