20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

جونپور میں فخر مشرق علامہ شفیق جونپوری کی یاد میں طرحی نشست کا اہتمام

Jaunpur
جونپور،26 فروری(ایچ ڈی نیوز)
شہر کے محلہ سپاہ جامعہ نگر واقع اردو گھر میں بزم حفیظ جونپوری کے زیر اہتمام علامہ شفیق جونپوری کی یاد میں اتوار کی شام ایک طرحی نشست کا انعقاد استاد شاعر عبرت مچھلی شہری کی صدارت میں انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز شاعر انصار جونپوری نے نعت رسول پیش کرکے کیا۔ بزم حفیظ جونپوری کے صدر اسیم مچھلی شہری نے چند دن قبل فخر مشرق شاعر مرحوم علامہ شفیق جونپوری کا مصرع طرح ‘میں تھا کہاں کہ مجھ کو کسی نے مٹا دیا’ پیش کیا جس پر تمام شعرا نے طبع آزمائی کی۔ مہمان خصوصی کے طور پر جامعہ گروپ آف ایجوکیشن کے چئیرمن مولانا انوار احمد قاسمی اور مہمان اعزازی کے طور پر شاعر انوار الحق انوار جونپوری نے شرکت کیا۔
عرفان جونپوری نے شاعر علامہ شفیق جونپوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیراز ہند جونپور کے شعری منظر نامے پر جن شعراء نے گھرہ چھاپ چھوڑی ان میں فخر مشرق علامہ شفیق جونپوری کا نام نہ صرف جونپور بلکہ تقسیم سے قبل کے ہندوستان میں روشن و ممتاز رہا ہے اور آج بھی علامہ شفیق کے ذکر کے بغیر جونپور کے اردو شعراء کی فہرست مکمل نہیں ہو سکتی ہے۔ وہیں محمد تبریز نے علامہ شفیق جونپوری کی ایک غزل بھی ترنم سے پیش کی۔
منتخب اشعار قارئین کی نذر ہیں
دست حنائی آپ کا چمکا نہیں یونہی
میں نے حنا میں خون وفا کا ملا دیا
عبرت مچھلی شہری
حیرت سے دیکھتی ہے مجھے چشمِ میکدہ
جب سے کسی نے جام محبت پلا دیا
اکرم جونپوری
اس کی نظر کا بوجھ چلو کچھ تو کم ہوا 
مجھکو بھی آج اسنے نظر سے گرا دیا
اسیم مچھلی شہری
غیروں کو کیا غرض کہ جلاتے میرا چمن 
اپنا تھا کوئی آگ کو جس نے ہوا دیا 
انوار احمد قاسمی
میں سو رہا تھا اوڑھ کے چادر نصیب کی
گھر کی ضرورتوں نے اچانک جگا دیا
احمد عزیز غازیپوری
علاوہ ازیں احساس عباس،مظہر آصف،خلیل ابنِ اثر جونپوری،قاری ضیاء جونپوری،انصار جونپوری،نوجوان شاعر وسیم جونپوری،ڈاکٹر پی سی وشوکرما،عاشق جونپوری،منور علی گمنام جونپوری،امرت پرکاش جونپوری،نادم جونپوری،وبھا تیواری نے اپنا کلام پیش کیا۔پروگرام کی نظامت شاعر شہزاد جونپوری نے فرمائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ابو اکرم قاسمی،ڈاکٹر عرشی نواز،ساجد انوار،ماجد انوار،محمد اکرم،پرویز جونپوری،محمد اعظم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

Related posts

مولانا محمدفاروق قاسمی کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے

جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی کی قیادت میں ایک وفد کی ڈی ایم سے ملاقات:

Hamari Duniya

تبلیش پانڈے ایل آئی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر مقرر 

Hamari Duniya

فرقہ واریت نے اس ملک کے ماحول کو خراب کر دیا ہے: مولانا سید ارشد مدنی

Hamari Duniya