26.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
بزنس

پرفارمیکس ایکٹو ویئر کے برانڈ ایمبیسیڈرہوں گے جسپریت بمراہ

Jaspreet Bumrah

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
ریلائنس ریٹیل کے فیشن اور لائف اسٹائل پورٹ فولیو کے اسپورٹس برانڈ پرفارمیکس ایکٹو ویئر نے ہندوستانی کرکٹ کے اسٹار کھلاڑی اور دنیا کے سرفہرست تیز گیند بازوں میں سے ایک جسپریت بمراہ کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا ہے۔ پرفارمیکس ایک ہندوستانی برانڈ ہے جس کا مقصد دنیا کے کھیلوں کے لباس اور ایکٹو ویئر مارکیٹ میں قدم رکھنا ہے۔ یہ برانڈ عالمی منڈیوں میں اپنی شناخت بنانے والا پہلا ہندوستانی برانڈ ہوگا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، اکھلیش پرساد، سی ای او، ریلائنس ریٹیل۔ فیشن اینڈ لائف اسٹائل نے کہا، ہمیں جسپریت بمراہ کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ جسپریت برسوں سے ہندوستان کی تیز گیند بازی کی قیادت کر رہے ہیں اور وہ بہت اچھے کھلاڑی ہیں۔ ہم پرفارمیکس کو بین الاقوامی شہرت کے پہلے ہندوستانی اسپورٹس برانڈ کے طور پر قائم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ پرفارمیکس کے ساتھ بمراہ کی وابستگی اس سمت میں پہلا قدم ہے۔ اس موقع پر جسپریت بمراہ نے کہا، “ایک ایتھلیٹ کے طور پر، مجھے اپنے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے موزوں گیئر کا ہونا بہت خاص لگتا ہے۔ پرفارمیکس میں اعلیٰ کارکردگی والے تکنیکی ایکٹو وئیر کا ایک بہت بڑا مجموعہ ہے، جو ہندوستانی کھلاڑیوں کی اگلی نسل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایک ایسے برانڈ سے وابستہ ہونا بہت پرجوش ہے جو، میری طرح، زیادہ سے زیادہ کارکردگی پر یقین رکھتا ہے۔”
ریلائنس ریٹیل کو جسپریت بمراہ کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نئے گاہک حاصل کرنے کی امید ہے۔ ریلائنس ریٹیل اپنے فیشن اور لائف اسٹائل اسٹورز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، ملٹی برانڈ آو¿ٹ لیٹس اور خصوصی برانڈ آو¿ٹ لیٹس کے ذریعے پرفارمیکس برانڈ کی موجودگی کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پرفارمیکس ریلائنس ریٹیل کا اپنا برانڈ ہے جو ایکٹو وئیر کے تجارتی سامان میں مہارت رکھتا ہے اور جوتے، ملبوسات اور لوازمات کے زمرے میں ایک وسیع رینج بھی پیش کرتا ہے۔ برانڈ کے فی الحال 330+ شہروں میں 1000 سے زیادہ اسٹورز ہیں۔

Related posts

راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد بھوپندر سنگھ ہڈا غلام نبی آزاد پہنچ گئے۔۔

Hamari Duniya News

زمین، ہوا، سمندر اور خلا ہر جگہ اور ہر چیز کو جوڑ ے گا جیو

Hamari Duniya

انڈین بینک نے قرضوں پر سود کی شرح میں کتنافیصد کیا اضافہ؟

Hamari Duniya