9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

جشن اڈما 2022:آیوش میلہ میں ملک کے مختلف دواساز اداروں کی شرکت

Jashane-UDMA

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
جامعہ ملّیہ اسلامیہ میںیونانی دواساز کمپنیوں کی معروف تنظیم یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسو سی ایشن کی جانب سے تین روزہ جشن ا±ڈما 2022 جاریہے۔آج میلہ کا تیسرا دن ہے۔ یہاں آیوش میلہ میں ملک کی مختلف دواساز اداروں کے اسٹال لگے ہوئے ہیں اور خاص طور سے دہلی کی مشہور دواساز کمپنی صدر لیباریٹریز پراو¿یٹ لمیٹڈ کے دوا سٹال،اسٹال نمبر 5اور6لگے ہیں جہاں صدر لیباریٹریز کی مختلف دوائیں کمپنی نے لگایا ہے اور وہاں کمپنی کے ذمہ داران موجود ہیں اورخاص طور پر حکیم ارباب الدین اور ڈاکٹر واصف ارباب وہاں موجود ہیں۔صدر لیبارٹریز نے اپنی دواو¿ں پر خصوصی رعایت کیا ہے۔صدر لیبارٹریز کی دوائیں عوام میں کافی مقبول ہیں خاص طور سے اکسیر سعال،الحیاتین،مغلظ جواہری،شربت بزورین،معجون جدید،حب کوی،اکسیر جوش،اسی طرح سے صدر کے بہت سے نایاب دوائیں ہیں جوعوام کو بہت فائدہ پہونچ رہا ہے۔اور کافی عرصے سے عوام صدر لیبارٹریز کی طبی سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

جشن اڈما2022 کا افتتاح
جشن اڈما2022 کا افتتاح

قبل ازیں افتتاحی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر ڈی سی کٹوچ سابق ایڈوائزر آیوروید، محکمہ آیوش حکومت ہند نے شرکت فرمائی جبکہ صدر مجلس کی حیثیت سے محترمہ پروفیسر نجمہ اختر وائس چانسلر جامعہ ملّیہ اسلامیہ جلوہ افروز تھیں۔ مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے پروفیسر شکیل احمد رومشو وائس چانسلر اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کشمیر، نیز حامد احمد صدر ا±ڈما اور نبیل انور نائب صدر ا±ڈما پروگرام میں شریک تھے۔
جشن اڈما کے افتتاحی پروگرام کا آغاز جمعہ کی صبح 10.30بجے اعجاز احمد اعجازی کنوینر شعبہ نشر و اشاعت ا±ڈما کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا جو دوپہر 12.30اختتام پذیر ہوا۔ حامد احمد کے خطبہ صدارت کے بعد مقبول حسن پیٹرون نیتنظیم ا±ڈما کی حصولیابی پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں مہمانان ذی وقار نے خطاب فرمایا۔ ڈائس پر تشریف فرما سبھی حضرات کو ا±ڈما کی جانب سے محمد عارف (پیٹرون)، سیّد منیر عظمت، پرویز احمد خان، ڈاکٹر مطیع اللّہ مجید، حکیم یثمانیل عثمانی، محمد نوشاد، حکیم عزیر بقائی اور ڈاکٹر خبیب بقائی نے بطور عزّت افزائی شال، مومنٹو اور پلانٹر پیش کئے۔
مہمان خصوصی کے ہاتھوں آل انڈیابی یو ایم ایس ٹاپرس کا اعلان مع ایوارڈس و انعامات کی تقسیم اور ای-ب±کس (ایس او پی اینڈ حجامہ) اور سوینئر کا رسم اجراءعمل میں آیا۔ علاوہ ازیں اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کشمیر اور یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن (اڈما) کے درمیان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ا±ڈما کے جنرل سکریٹری حکیم محسن دہلوی و حامد احمد کے بدست ایم او یو (معاہدہ نامہ) پر دستخط ہوئے۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے خطاب فرمایا اور محترمہ صدر مجلس نے خطبہ صدارت پیش کی۔ اخیر میں اڈما کے نائب صدر نبیل احمد نے سبھی معزز مہمانان، شرکاءحضرات اور اراکین اڈما کا شکریہ ادا کیا۔
ٹیکنیکل سیشن دن کے 3 بجے سے شام 6.15بجے تک چلا جس میں اہم موضوعات پر مقرّرین حضرات کی حیثیت سے ڈاکٹر غزالہ شیخ، ڈاکٹر محمد نایاب، پروفیسر ایس نفیس بانو اور ڈاکٹر شارق شمشی کے بیانات ہوئے جبکہ چیئرپرسنس کی حیثیت سے طب کے دانشوران موجود تھے۔ شرکاءکی حیثیت سے طبی جامعات کے اساتذہ کرام، ماہرین و دانشورانِ طب، محکمہ آیوش کے متعلقہ افسران، طلباءو طالبات اور اہلیان طب موجود تھے۔ کئی طبّی تنظیموں کے عہدیداران پروگرام میں شریک تھے جن میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں کا نام قابل ذکر ہے۔

Related posts

آر ایس ایس لیڈر اور بی جے پی ایم پی پر بھڑک اٹھے شنکر آچاریہ، مندر سے باہر بھگایا

Hamari Duniya

Khadime Urdu Award 2024: معروف ادیب و ڈراما نگار ڈاکٹر ظہیر آفاقؔ  ”خادم اردو ایوارڈ2024 ” سے سرفراز

Hamari Duniya

مسلم ویمن پرسنل لائ بورڈ نے طلاق یافتہ مسلم خواتین کو ماہانہ 500 روپے دینے کے اعلان کو سیاسی قراردیا

Hamari Duniya