ٹوکیو، یکم اپریل (ایچ ڈی نیوز ڈیسک)۔
جاپان نے ملک میں کم ہوتی شرح پیدائش سے نمٹنے کے لیے مسودہ پالیسی کے خاکے کا اعلان کیا ہے۔ اس میں چائلڈ کیئر الاو¿نس میں اضافہ کے علاوہ بہت سے بچوں والے خاندانوں کے لیے فوائد فراہم کرنا شامل ہے۔ شعبہ چائلڈ پالیسی کے انچارج وزیر مسانوبو اوگورا نے کہا ہے کہ اس مسودہ پالیسی میں کالج ایجوکیشن اسکالرشپ کو بڑھایا گیا ہے۔ تاکہ سنگل والدین شرح پیدائش بڑھانے میں تعاون کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حکومت بچوں کی پرورش کے مالی مسئلے پر قابو پانے میں والدین کی مدد کرے گی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ دی جائے گی۔ جن لوگوں کو کئی بچے ہیں انہیں اسٹوڈینٹ لون فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم فومیو کشیدا نے اس مسودہ پالیسی کو ایک بے مثال قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی چائلڈ کیئر بجٹ کو دوگنا کر دیا جائے گا۔وزارت صحت کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، جاپان کی شرح پیدائش میں گزشتہ سال 5.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
یہ 1899 کے بعد سب سے بڑی کمی ہے۔ جاپان کی موجودہ ا?بادی میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 29 فیصد ہے۔ جبکہ صفر سے 14 سال کی عمر کے بچوں کی تعداد صرف 11.6 فیصد ہے۔ اس مسودہ پالیسی کو جون میں نئی اقتصادی اور مالیاتی پالیسی کے رہنما خطوط میں شامل کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ کشیدا نے 23 جنوری کو پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں ملک کے عوام کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔
