March 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

جنتر منتر پر کھاپ مہا پنچایت میں گرجے کسان، دے دیا الٹی میٹم

Jantar Mantar

نئی دہلی ، 07 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔

اتوار کو دہلی کے جنتر منتر پر پہلوانوں کی حمایت میں ہوئی مہاپنچائیت کے بعد میٹنگ کافی دیر تک چلی۔ اس کے بعد کھاپ مہاپنچایت نے پریس کانفرنس کرکے بڑا اعلان کیا۔ حکومت کو 21 مئی تک کا وقت دیا گیا ہے۔صبح سویرے، ہریانہ ، اتر پردیش، پنجاب جیسی ریاستوں سے کھاپ پنچایتوں سے وابستہ لوگ جنتر منتر پر مہاپنچایت میں شامل ہونے کے لیے حمایت کے لیے پہنچے تھے۔ پریس کانفرنس سے پہلے کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے پہلوان ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ کو آشیرواد دیا۔

اس دوران کہا گیا کہ حکومت کو 21 مئی تک کا وقت دیا جا رہا ہے۔ ان بیٹیوں کو 21 مئی تک انصاف نہ ملا تو بڑی تحریک چلائی جائے گی۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ مختلف کھاپ پنچایتوں سے وابستہ لوگ روزانہ یہاں پہنچیں گے۔ بیٹیوں کو کچھ ہوا تو پورا ملک یہاں جمع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیٹیوں کا معاملہ ہے۔ اس پر کوئی سیاست نہ کریں۔ بی جے پی والے بھی ہمارے ساتھ ہیں۔کسان لیڈر ٹکیت نے یہ بھی کہا کہ ہر روز دیر شام کینڈل مارچ بھی نکالا جائے گا۔ 21 مئی تک سماعت نہ ہوئی تو مزید حکمت عملی بنائیں گے۔ حکومت اتنی جلدی سننے والی نہیں اور یہ تحریک بڑھتی ہی جائے گی۔

اس دوران پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ حکومت کو 21 مئی تک کا وقت دیا گیا ہے۔ اگر اس دن تک ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو مزید بڑا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ اس شو کو کسی نے ہائی جیک نہیں کیا۔ ناانصافی کے خلاف اس جنگ میں ہمارا ساتھ دینے پر ہم پوری قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔آپ بیٹیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ لڑائی کتنی ہی لمبی ہو ہم لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم اپنی تربیت کا بھی خیال رکھیں گے اور ہم ایک منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھیں گے، وہ بھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے لیکن دفعہ 164 کے تحت ابھی تک بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ برج بھوشن شرن سنگھ کو پہلے گرفتار کیا جائے اور پھر پوچھ گچھ کی جائے۔

Related posts

پہلی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ 2022 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Hamari Duniya

Jamiat Ulamae Hind Delegation جمعیۃ علمائ ہند کے وفد کو یوپی پولس نے حراست میں لے لیا، یہ ہے بڑی وجہ

Hamari Duniya

خانہ کعبہ کے کلید بردار عبد الوہاب بن زین العابدین الشیبی بنے۔

اس سے قبل ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی کلید کے محافظ تھے ۔ان کی وفات کے بعد خانہ کعبہ کے دروازے کی چابی عبد الوہاب بن زین العابدین الشیبی کو سعودی حکومت نے سونپ دی ہے۔:

Hamari Duniya