27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

پلیس آف ورشپ قانو ن:جمعیة علماءہند کی عرضی پر مرکزکو نوٹس

سپریم کورٹ
آئینی حیثیت پر11 اکتو بر کو اگلی سماعت، تازہ پٹیشن کو بھی عدالت نے سماعت کے لیئے منظور کرلیا

نئی دہلی، (ایچ ڈی نیوز)۔
سپریم کورٹ نے پلیسس آف ورشپ ایکٹ کے خلاف داخل عرضیوں پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔جسٹس یو یو للت کی صدارت والی بینچ نے مرکزی حکومت کو دو ہفتے میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ پلیس آف ورشپ ایکٹ یعنی عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کو ختم کرنے والی عرضداشتوں پر آج سپریم کورٹ آف انڈیا میں سماعت عمل میں آئی جس کے دوران عدالت نے جمعیة علما ہند کی جانب سے داخل دو درخواستیں برائے انٹر وینراور ایک تازہ پٹیشن کو سماعت کے لیئے منظور کرلیا حالانکہ مخالف فریق نے صدر جمعیة علماءہند مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر داخل تازہ عرضداشت جس کا ڈائری نمبر 28081/2022 کی سماعت کی سخت مخالفت کی تھی مگر اسے قبو ل نہیں کیا گیا۔چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس یو یو للت کی سربراہی والی تین رکنی بینچ جس میں جسٹس ایس رویندر بھٹ، جسٹس پی شری نرسہما نے جمعیة علماءہند کی جانب سے پیش ہونے والے وکلاءاعجاز مقبول اور گورو اگروال کے دلائل کی سماعت کے بعد حکم دیاکہ اس معاملے میں داخل تمام عرضداشتوں کو یکجا کرکے اس پر تین رکنی بینچ 11/اکتوبر کو سماعت کریگی۔ فریق مخالف نے عدالت سے گذارش کی کہ اس معاملے کی سماعت کثیر رکنی آئینی بینچ سے کرائے جس پر چیف جسٹس نے انہیں کہا کہ تین رکنی بینچ 11/ اکتوبر 2022کویہ فیصلہ کریگی کہ آیا اس معاملے کی سماعت تین رکنی بینچ کرے یا کثیر رکنی آئینی بینچ۔چیف جسٹس آف انڈیا نے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیة علماء ہند کی جانب سے داخل مداخلت کار اور رٹ پٹیشن کی نقول فریق مخالف بشمول حکومت ہند کو بذریعہ ایمیل روانہ کی جائے اور اگلی سماعت سے قبل تمام فریقین مختصر تحریری جواب بھی عدالت میں داخل کریں۔دوران سماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے اشونی کمار اپادھیائے (ایڈوکیٹ)، ڈاکٹر سبرمنیم سوامی اور دیگر وکلاءنے عدالت کوبتایا کہ پلیس آف ورشپ قانون کی وجہ سے ہندوو¿ں کو ان کے مقدس مقامات حاصل کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے نیز یہ قانون آئین ہند میں دیئے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے لہذا سے ختم کیاجائے۔
ڈاکٹر سبرامنیم سوامی نے عدالت سے گذارش کی کہ جس طرح بابری مسجد کو پلیس آف ورشپ قانون سے مستثنیٰ رکھا گیا تھا کاشی، متھرا، گیان واپی مقامات کو بھی مستثنیٰ رکھا جائے جس پر عدالت نے انہیں کہاکہ وہ اپنا تحریری جواب داخل کریں نیز عدالت اس قانون کی قانونی حیثیت پر فی الحال کسی بھی طرح کا حکم جاری کرنے کے حق میں نہیں ہے یعنی کے پلیس آف ورشپ قانون کے مطابق عبادت گاہوں کی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتاہے۔
اسی درمیان ایڈوکیٹ اعجاز مقبول اور ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو بتایا کہ پلیس آف ورشپ قانون 1991 نافذکرنے کا دو مقصد تھا، پہلا مقصد یہ تھا کہ کسی بھی مذہبی مقام کی تبدیلی کو روکنا اور دوسرا مقصد یہ تھا 1947 کے وقت عبادت گاہیں جس حال میں تھی اسی حال میں اسے رہنے دینا اور ان دونوں مقاصد کو بابری مسجد رام جنم بھومی ملکیت مقدمہ کے فیصلہ میں عدالت نے مانا ہے۔ پلیس آف ورشپ قانون آئین ہند کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرتا ہے اس بات کا ذکر بابری مسجد مقدمہ فیصلہ میں کیا گیا ہے(پیرگراف 99، صفحہ 250)نیز اس قانون کی حفاظت کرنا سیکولرملک کی ذمہ داری ہے اور سیکولر ملک کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرے۔عرضداشت میں مزیدکہاگیا ہے کہ بابری مسجد مقدمہ فیصلہ میں پانچ ججوں کی آئینی بینچ نے پلیس آف ورشپ قانون کا تفصیلی تجزیہ کیا ہے جس کے مطابق یہ قانون آئین ہند کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی حفاظت بھی کرتا ہے نیز اس قانون کی دفعہ 4 عبادت گاہوں کی تبدیلی کو روکتا ہے اور یہ قانون بنا کر حکومت نے آئینی ذمہ داری لی ہے کہ وہ تمام مذاہب کے لوگوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت کرے گی اور یہ قانون بنانے کا مقصد ہی یہ ہے کہ سیکولر ازم کی بنیادوں کو مضبوط کیا جائے لہذا سپریم کورٹ آف انڈیا پلیس آف ورشپ ایکٹ کی حقیقی حفاظت کرے اور اس کے موثر نفاذ کے لیئے فوری اقدامات کرے تاکہ ایک مخصوص طبقے کی جانب سے کی جانے والی بے لگام قانونی چارہ جوئی پر لگام لک سکے۔ایڈوکیٹ اعجاز مقبول نے عدالت کو مزید بتایا کہ پلیس آف ورشپ قانون کا موثر نفاذ نہ ہونے کی وجہ سے مسلم عبادت گاہوں بشمول گیان واپی مسجد، قطب مینار، متھرا کی عیدگاہ کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے نیزملک کی مختلف عدالتوں میں مقدمات قائم کرکے مسلمانوں کوپریشان کیا جارہا ہے جبکہ عبادت گاہوں کے تحفظ کا قانون اس کی قطعی اجازت نہیں دیتا لہذا پلیس آف ورشپ قانون کو چیلنج کرنے والی تمام عرضداشتوں کو خارج کیا جائے۔ دوران سماعت آج عدالت میں جمعیةعلماء ہند کی جانب سے ایڈوکیٹ اعجاز مقبول، ایڈوکیٹ گورو اگروال، ایڈوکیٹ اکرتی چوبے، ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ سیف ضیاءو دیگر موجود تھے۔ جمعیة علماءہند کی جانب سے داخل پٹیشن گلزار احمد اعظمی سیکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیة علماءہند مدعی بنے ہیں۔

Related posts

سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی، ایک دہشت گرد مارا گیا

Hamari Duniya

الفلاح فاؤنڈیشن(بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے فیضان خان نے پیش کی انسانیت کی مثال

Hamari Duniya

آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ نے آرکیولوجیکل سروے رپورٹ کو ثبوت ماننے سے انکار کردیا

Hamari Duniya