14.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی آئینی ذمہ داری پور ی، جمعیۃ علمائ ہند کا وزیرداخلہ کو مکتوب

Mehmood Madani
 نئی دہلی14؍جون(ایچ ڈی نیوز)۔
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اترکاشی اتراکھنڈ میں فرقہ پرست افراد اور جماعتوں کی طرف سے مسلم کمیونٹی کے اخراج کی کھلے عام دھمکی اور اس پر عمل در آمد کرانے کی کوشش پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے ۔ مولانا مدنی نے اس سلسلے میں 6؍جون کو وزیر داخلہ حکومت ہندامت شاہ اور صوبہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ٰپشکر سنگھ دھامی کوخط لکھ کر متوجہ کیا کہ تفرقہ پھیلانے والی قوتوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور بھارت کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی آئینی ذمہ داری پور ی کی جائے ۔
مولانا مدنی نے کہا کہ اتراکھنڈ امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے حوالے سے ایک مثالی ریاست رہی ہے، جو کچھ اتراکھنڈ کے اترکاشی میں ہورہا ہے ، ان واقعات سے ریاست کے اندر خوف اور دو فرقوں کے درمیان دشمنی کو ہوا دینے کی مہم کی گہرائی کا پتہ چلتا ہے ، نیز ارباب اقتدار کی غیر ذمہ داری بھی ظاہر ہوتی ہے کہ اس نے وقت رہتے ہوئے ایسی اشتعال انگیزیوں پر کارروائی نہیں کی ۔یہی وہ اتراکھنڈ کی سرزمین ہے جہاں دھرم سنسد منعقد کرکے مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی دی گئی تھی ، جن لوگوں نے ایک سال قبل یہ پروگرام منعقد کئے تھے، وہ نہ صرف قانون کی گرفت سے باہر ہیں ، بلکہ موجودہ واقعہ میں بھی نفرت انگیزی اور دھمکی دینے والوں میںشامل ہیں،جو کھلے عام پوسٹر لگا کر اور ویڈیو جاری کرکے ایک خاص کمیونٹی کو دھمکی دے رہیں اور ریاست کی پولس انتظامیہ محض خانہ پری سے کام لے رہی ہے۔
خط میں حکومت کو متوجہ کیا گیا ہے کہ 15 جون 2023 کو منعقد ہونے والی مہاپنچایت پر پابندی عائد کی جائے اور جو لوگ وہاں موجود ہیں، ان کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ مولانا مدنی نے مکتوب میں کہا ہے کہ جس طرح کے حالات پیدا ہوئے ہیں ، اس کی روک تھام کے لیے بلاتاخیر مؤثر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ دریں اثنا جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے متاثرہ علاقہ کے ایس پی سے فون پر بات چیت کی ہے اور مطلوبہ تحفظ فراہم کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے ۔

Related posts

 مولانا سید ارشد مدنی نے مہا منڈلیشور کیلاش چند نرنجنی اکھاڑے کے اچاریہ سے کی ملاقات

Hamari Duniya

سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کا جے ایل این ایجوکیشن میں استقبال

Hamari Duniya

منی پور میں مسلمان بھی ہوئے ہیں ظلم کا شکار

Hamari Duniya