44 C
Delhi
May 16, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

بی جے پی ایم پی کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف تھانے پہنچی جمعیۃ علمائ ہند

Jamiat Ulame Hind Delegation

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
جمعیة علماءہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے آج اسپیشل سی پی لاءاینڈ آرڈر دہلی پولس دیپندر پاٹھک سے دہلی پولس ہیڈکوارٹر واقع جے سنگھ روڈ پر ملاقات کی اور شمال مشرقی دہلی کے جنتا فلیٹ رام لیلا گراﺅنڈ دلشاد گارڈن میں نفرت انگیز پروگرام منعقد کرنے اور مسلمانوں کے خلاف اکثریتی طبقہ کو اکسانے والوں پر سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔

اس سلسلے میں صدر جمعیة علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی کی طرف سے ایک یادداشت بھی ان کو سونپی گئی۔وفد نے پولس کمشنر سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کو مٹانے اور ان کا اقتصادی بائیکاٹ کرنے والوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کی جائے ، اب تک جو کچھ بھی کارروائی عمل میں آئی ہے وہ تشفی بخش نہیں ہے۔ یہ ملک میں لائ اینڈ آرڈ ر پر لوگوں کے اعتماد کا بھی مسئلہ ہے ، یہ تب ہی قائم ہو گا جب چاہے کوئی ایم پی ہو یا ایم ایل اے ، اگر اس نے ملک کی سالمیت اور وقار کو چیلنج کیا ہے تو اس کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے اور آئین و قانون کی بالادستی کو مستحکم کیا جائے۔

دوسری طرف ملک کی اقلیت کے سلسلے میںپولس کے کردار کا بھی مسئلہ ہے ، دہلی ملک کی راجدھانی ہے ، اگر ایسی حساس جگہ پر کسی ایک مخصوص کمیونٹی کو مارنے کاٹنے اور بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے اور پولس کی چوکسی ظاہر نہ ہوتو اس کا اثر بین الاقوامی سطح پر بھی پڑتا ہے۔جمعیة علماءہند جو پورے ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لیے ایک ہزار سے زائد سدبھاﺅنا سنسدکررہی ہے ، وہ اس کو ہرگز قبول نہیں کرسکتی کہ ملک کی نیک نامی متاثرہو اور ملک انارکی کی راہ پر چلا جائے۔

پولس کمشنر نے ساری باتیں غور سے سننے کے بعد کہا کہ ان کا محکمہ اس سلسلے میں مختلف پہلووں سے جانچ کررہا ہے اور اس سلسلے میں ہماری ایک میٹنگ بھی ہور ہی ہے ، کسی بھی شخص کو قانون سے آگے بڑھنے یا نفرت پھیلانے کی صورت میں چھوڑا نہیں جائے گا ، جہاں تک نامزد ایف آئی آر کی بات ہے تو ہم ویڈیو کی فارنسک جانچ کررہے ہیں ، اس سلسلے میں بھی قدم اٹھائیں گے۔آج جمعیة علماءہند کے وفد میں سربراہ کے علاوہ مولانا غیور احمد قاسمی سینئر آرگنائزر جمعیة علما ءہند، محمد نوراللہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ، مولانا عظیم اللہ صدیقی قاسمی ، ڈاکٹر مشہود عالم انچارج شعبہ جیم جمعیة علماءہند، مولانا معظم عارفی وغیرہ شامل تھے۔

Related posts

بی جے پی کی اقتدار کی بھوک نے جموں وکشمیر کو تباہ کردیا، انڈین یونین مسلم لیگ ایم پی نواز غنی کا پارلیمنٹ میں تقریر

Hamari Duniya

ایک بار پھر کرکٹ کے میدان پرجلوہ بکھیریں گے گوتم گمبھیر

Hamari Duniya

جمعیةعلماءہند کی اپیل پرملک بھر میں یوم تحفظ اوقاف کا اہتمام

Hamari Duniya