نمازِ جنازہ جمعہ بعد ساڑھے تین بجے ادا کی جائے گی: نثار احمد قاسمی معاون ڈائریکٹر نیپال اسلامک اکیڈمی
(روتہٹ (نیپال)،27جون(ایچ ڈی نیوز)۔
ملک نیپال کے مسلمانوں کے لیے خصوصاً اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے عموماً یہ خبر انتہائی غم کا باعث ہوگی کہ :محسن قوم و ملت،فخر نیپال،استاذ الاساتذہ،ہر دل عزیز عالم دین، ہم سب کے مربی اور جمعیت علماء نیپال کے بانی حضرت اقدس مولانا عبد العزیز صدیقی صاحب اب اس دنیا میں نہیں رہے :انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔
حضرت علیہ الرحمہ کی نماز جنازہ :جمعہ بعد: ساڑھے تین بجے (نیپالی،ٹائم سے) ادا کی جائے گی ۔
یقینا حضرت کےانتقال سے ملک نیپال کے مسلمانوں کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا ہے۔ حضرت مولانا عبد العزیز صدیقی صاحب -نور اللہ مرقدہ- کے دینی اخلاص کی قسم کھائی جاسکتی ،معمولی معمولی جزئیات میں بھی شریعت کے سختی سے پابند ،دینی علوم میں صاحب تبحر ،سنت رسول -صلی اللہ علیہ وسلم -کو جان و دل سے زیادہ عزیز رکھنے والے اہل ذکر بھی اور صاحب حال بھی ۔ان کی موت ‘موت العالم موت العالم ‘کی مصداق ہے۔ اللہ تعالیٰ آخرت میں ان کے درجات بلند فرمائے آمین۔