12.1 C
Delhi
December 14, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

جمعیۃ علمائ ہند کے پروگرام میں یوگی کے وزیر بنے مہمان خصوصی

Jamiat Ulamae Hind Youth club
یوم جمہوریہ تقریب بنارس کی پریڈ میں جمعیة یوتھ کلب کی شاندارکارکردگی
 پرشستی پتر بھی حاصل کیا، صدر جمعیة علماءہند، دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و دیگر اہم شخصیات کا اظہارمسرت

نئی دہلی ،27جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
جمعیة یوتھ کلب نے مختصر سی مدت میں کئی اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے جمعی? یوتھ کلب بنارس کی ٹیم، بنارس میں 75ویں یوم جمہوریہ تقریب پر پولس لائن کی پریڈ میں محکمہ پولس کی مختلف ٹکڑیوں کے ساتھ شامل ہوئی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پرشستی پتر حاصل کیا۔ جمعیة یوتھ کلب بنارس کے سیکریٹری محمد رضوان نے بتایا کہ دیگر ٹکڑیوں کی طرح ہماری 25 رکنی ٹیم لیڈر خالد سعید کی قیادت میں شامل ہوئی، ساتھ ہی ساتھ 5 رکنی ٹیم نے مولانا نورالبشر کی قیادت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا پروگرام پیش کیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی اترپردیش سرکار کے کابینی وزیر انل راج بھر تھے جب کہ جمعیة یوتھ کلب کے ناظم مولانا قاری احمد عبداللہ بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر جمعیة علماءہند کے صدرمولانا سید محمود اسعد مدنی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں جمعیةیوتھ کلب کے سکریٹری قاری احمد عبداللہ کے ذریعہ یہ معلوم ہوا کہ26 جنوری کے پریڈ میں سول لائن اور پولس پریڈ کے ساتھ ہمارے جوان شامل ہوئے۔ جمعیة یوتھ کلب کے ذمہ داروں حافظ عبیداللہ، رضوان اور بنارس کے تمام ذمہ داروں کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ یقیناً یہ ہم سب کے لیے بہت ہی خوشی کا موقع ہے اور دیگر اضلاع میں جمعیة یوتھ کلب کے نوجوان اس سے حوصلہ پائیں گے اور آگے بڑھیں گے۔
اپنے آڈیو پیغام میں دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث و مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بھی انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے نوجوانوں کی عزم و ہمت میں بھی اضافہ ہوگا۔
جمعیةعلماءہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میںدل کی گہرائیوں سے اس پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہو ں،میں اس موقع پر خوشی کے آنسو کو نہیں روک پارہاہوں۔جمعیۃ یوتھ کلب کے کمشنر مولانا کلیم اللہ قاسمی نے اپنے پیغام میں جمعیۃ یوتھ کلب کے سبھی ذمہ داروں کو مبارک باد دی۔

Related posts

اتر پردیش:کیا مدرسوں میں جمعہ کی جگہ اتوار کو ہوگی چھٹی؟

Hamari Duniya

ووٹ بینک کی خاطرعصمت دری کے مجرموں کی رہائی پرسپریم کورٹ برہم

Hamari Duniya

مہاراشٹر میں لینڈ سلائیڈنگ، سینکڑوں افراد کے دبنے کا خدشہ

Hamari Duniya