12.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
دہلی

جمعیة علماءہند کی طرف سے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم، مسجدوں کےلئے صفیں اور قرآن کریم کے نسخے ہدیہ

Jamiat Ulama e Hind

نئی دہلی،29اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
جمعیة علماءہند کی طرف سے میوات کے سوہنہ شہر میں فساد متاثرہ خاندانوں میں ایک سو پچاس راشن کٹس تقسیم کی گئیں جب کہ مساجد کے لیے صفیں، قرآن کریم کے نسخے اور پائیدان وغیرہ مہیا کئے گئے۔واضح ہو کہ میوات فساد میں 14 مساجد پر حملہ ہوا تھا ، جن میں زیادہ تر میں مصلے ، قرآن مجید کے نسخے اور بجلی کا سامان نذر آتش کردیا گیا تھا، بعض مساجد میں تعمیراتی نقصانات بھی ہوئے۔ جمعیة علماءہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی کی سرپرستی میں دس مساجد کی مرمت کا کام جاری ہے ، اس میں سے سوہنا کی لکڑ شاہ والی مسجد تعمیر نو کے بعد آباد ہوگئی ہے۔

آج سوہنا میں جمعیة علماءہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کے ہاتھوں تقریبا ڈیڑھ سو اہل خانہ میں پچیس کلو پر مشتمل ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا گیا۔مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے خطاب میں صبر و استقامت کی تلقین کی اور کہا کہ جمعیة علماءبلاتفریق مذہب ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔انھو ں نے کہا کہ بھارت کے سبھی شہری اس مٹی کا حصہ ہیں اور یہی وجہ مشترک ہے ، اس لیے سبھوں کو جوڑنا اور باہمی رواداری کو فروغ دینا جمعیة علماءکے اکابر کا مستقل طرز عمل رہا ہے۔
اس موقع پر جمعیة علماءہند کاایک وفد بھی موجود تھا، وفد میں ناظم عمومی جمعیة علماءہند کے علاوہ مولانا غیور احمد قاسمی، مولانا ضیاءاللہ قاسمی ، مولانا معظم عارفی قاسمی اور جمعیة علماءدہلی سے مولانا اخلاق قاسمی ناظم جمعیة علماءشمال مشرقی دہلی،مفتی عارف سکریٹری جمعیة علماءمصطفی باد،مفتی محمد محسن نائب صدر جمعیة علماءنیا مصطفی باد، امجد کریمی سیکریٹری نیو مصطفی باداور مولانا محمد عامر رشادی موجود تھے۔ مقامی جمعیة علماءسے مولانا محمد یحیی کریمی ناظم اعلی جمعیة متحدہ پنجاب، مفتی سلیم ساکرس،ماسٹر قاسم مہو ں، قاری محمد اسلم بڈیڈوی، مولانا ناصر حسین زکریا اٹاوری، مولانا صابر مظاہری، حافظ یامین اور امام لکڑشاہ مسجد مولانا طاہر،امام مولانا جمیل والی مسجد مولانا سفیان، امام بارہ کھمبے والی مسجد مولانا کلیم کاشفی بھی موجود تھے۔

Related posts

ویلکم میں شبیر احمد شاہ کا 42 واں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

Hamari Duniya

Jamia Hamdard: جامعہ ہمدرد: دور اندیشی، بصارت، منصوبہ بندی اور ممتاز طبیب حکیم عبدالحمید کی ذاتی قربانی کا نتیجہ ہے

Hamari Duniya

عمران پرتاپ گڑھی کی قیادت میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف

Hamari Duniya