26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

رام لیلا میدان میں ہونے والے اجلاس کی تیاریاں زوروں پر، مولانا محمود مدنی نے سنبھالا مورچہ

Maulana Mehmood Madani

نئی دہلی،21جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔

آج جمعیة علماءہند کے صدر دفتر نئی دہلی میں جمعیة علماءہند کے 34ویں اجلاس عام کی تیاریوں کے سلسلے میں مغربی یوپی کے ذمہ داروں اور ارباب مدارس کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مغربی یوپی کے22 اضلاع سے جمعیة علماء ہند کے ذمہ داران و ارباب مدارس شریک ہوئے۔

اس موقع پر صدر جمعیة علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے اپنے خاص خطاب میں کہا کہ جمعیة کے اجلاس ہائے عام ملک و ملت کی رہ نمائی کی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔ساتھ ہی اس کے ذریعہ ملک کے باشعور اور ذمہ دار حضرات کو اپنی فکر و منہج کے اجتماعی اظہار اور مستقبل کے لائحہ عمل کی تیاری کا موقع ملتا ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ کسی بھی قوم کے لیے مایوسی سے بڑھ کر کوئی حادثہ نہیں ہے ، آج کے حالات میں یہ اجلاس اعتماد سازی کی فضا ہموار کرے گا اورملک کے ہر فرد کی ذہن سازی کی جائے گی کہ وہ اپنے اقتصادی ، تعلیمی اور سماجی حالات کو کس طرح بہتر کرسکتے ہیں اور آگے بڑھ کر ملک و ملت کے مفید تر بن سکتے ہیں۔مولانا مدنی نے تنظیم کو بہت بڑی طاقت بتاتے ہوئے کہا کہ تنظیم کا زوال اس وقت شروع ہو جاتا ہے جب اس میں نئے لوگوں کو جوڑنے کا سلسلہ باقی نہیں رہتا۔انھوں نے جماعتی احباب سے اپیل کی کہ34ویں اجلاس عام کو ملک و ملت اور تنظیم کی حیات کے لیے بہت اہم سمجھتے ہوئے اس کی تیاری میں جٹ جائیں۔

اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیة علماءہند نے عوامی رابطہ سازی کی ضرورت پر زورد یا اور کہا کہ آیندہ جمعہ کو مساجد میں اجلاس سے متعلق اعلان کریں اور اس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالیں۔انھوں نے ملک کی آزادی میں اکابر کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے اپیل کی کہ 26جنور ی کو یوم جمہوریہ تقریب کا اہتمام کریں اور اس میں اکابر رحمہم اللہ کی خدمات پر روشنی ڈالیں۔ اس میٹنگ میں خاص طور سے جمعیة علماءمغربی یوپی کے صدر مولانامحمد عاقل قاسمی گڑھی دولت، مولانا محمد مدنی ناظم اعلی جمعیة علمائ اترپردیش ، مولانا ظہور احمد قاسمی صدر جمعیة علماءسہارن پور، ذہین احمد مدنی ناظم جمعیة علماءیوپی ، مولانا جمال قاسمی مظفرنگر، مفتی بنیامین، قاری ذاکر، مولانا موسی قاسمی، مولانا محمد عابد قاسمی بلند شہر، مولانا حنیف قاسمی، حافظ قاسم باغپت ، مولانا ابراہیم غازی آباد ، مولانا اسجد قاسمی پسونڈہ،مولانا علاء الدین قاسمی ہاپوڑ،متھراسے ماسٹر محمد عابد ، ماسٹر شبیر ، ہاتھرس سے قاری مظاہر حسین ،علی گڑھ سے مفتی اکبر ، مولانا فاضل ، سنبھل سے حافظ شاہد،ندیم اختر، فیروزآباد سے مفتی قاسم رضی، امروہہ سے قاری محمد یامین، حافظ فرمان ، قاری عبدالجبار، میرٹھ سے قاری امیر اعظم، مولانا نبیر، مولانا ارشد، مولانا سلمان میرٹھ ، شاملی سے مولانا تحسین ،مراد آباد سے مفتی مزمل، قاری نجیب قاسمی، مولانا عبدالخالق ، بجنور سے مولانا شاہنواز ،نوئیڈا سے قاری صدیق ، مولانا طاہر حسین مظاہری ، قاری مختار ، بدایوں سے مولانا اظہرالقمر قاسمی بدایونی ،ڈاکٹر عبدالظفر رحمانی رام پور، مولانا عرفان ٹانڈہ،مولانا عابد قاسمی صدر جمعیةعلماءدہلی، مولانا اسلام الدین قاسمی دہلی وغیرہ شریک تھے۔اس موقع پر شرکاء کے سامنے جمعیة علماءہند کی مختلف خدمات کو پرزینٹیشن کے ذریعہ بھی پیش کیا گیا۔مولانا محمد یامین ناظم اعلی جمعیة علماءمغربی یوپی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

Related posts

راجستھان میں ایک بار پھر کانگریس کی جیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ

Hamari Duniya

جمعیۃ علمائ ہند مولانا محمود مدنی کی کوششوں سے جہانگیر پوری  فرقہ وارانہ تصادم کے ملزم نور عالم کو ضمانت

Hamari Duniya

Shahrukh Khan اس فلم کی ناکامی کے بعد شاہ رخ خان نے اداکاری چھوڑنے کا کرلیا تھا فیصلہ

Hamari Duniya