16.1 C
Delhi
February 13, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

حکومت آسام کے ذریعہ اجاڑ دیئے گئے لوگوں کی امداد کیلئے پہنچی جمعیۃ علمائ

Jamiat Ulama e Hind

ہر انسان تک راحت پہنچا صدر جمعیة مولانا سید ارشد مدنی کی دلی آرزو : مولانا مشتاق عنفر
نئی دہلی؍ گوہاٹی،14مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
مولانا سید ارشد مدنی کی قیادت والی جمعیة علمااپنے آسام کے صدر مولانا مشتاق عنفر کی سربراہی میں بڑے پیمانے پر رفاہی کام انجام دے رہی ہے۔ آسام کے صدر مولانا مشتاق عنفر نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آسام جمعیۃ علما کو یہ رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ پچھیم سونیت پور ضلع کے کچھ علاقہ جس میں سرکار نے گھر ،مسجد،مدرسہ ،مکتب،کو توڑا ، اس میں لونکے ٹاپو ،ایکراتی ٹاپو کی کل فیملی 360 متاثر ہوئی۔ انہوں نے آگے بتایاکہ 7 نمبر ٹاپو اور 4 نمبر ٹاپو کی کل فیملی 110 ہے۔بورا ساپری میں کل فیملی 330 ہے۔ لیٹییاماری میں کل فیملی 125 ہے۔ گنیش ٹاپو میں 650 فیملی۔شیالیر چر میں 200 فیملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جن خاندانوں کو نقل مکانی کا سامنا کرنا پڑا یا جنہیں ان کے گھر سے دور کیا گیا۔

Jamiat Ulama

جمعیة علما روز اول سے ان کی مدد کررہی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی۔ مشتاق عنفر نے بتایاکہ مولانا سید ارشد مدنی کی خواہش اور دلی آرزو ہے کہ ہر ضرورتمند تک ضروری چیزیں پہنچیں اور جمعیة اس کام کو بہ خوبی کررہی۔ انہوں نے بتایاکہ جن خاندانوں کی مدد کی گئی ہے ان میں ہندو مسلم اور دیگر مذاہب کے لوگ شامل ہیں اور آگے بھی ضرورت جیسی ہوگی ویسی جمعیۃ اپنی کوشش جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ کافی لوگ نقل مکانی کے سبب ابھی ندی کے کنارے زندگی بسر کرنے کیلئے مجبور ہیں۔الگ الگ کیمپ بنا کر رہ رہے ہیں۔ مشتاق عنفر نے بتایاکہ محمد جلال الدین قاسمی پچہیم سونیت پور ضلع جمعیة کی درخواست اور مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیة کی ہدایت پر یہ امداد کی گئی ہے جو آگے بھی جاری رہے گی۔

Related posts

پاکستان میں سیاسی ڈرامے نے نیا موڑ لے لیا، عمران خان کو رہا کرنے کا حکم

Hamari Duniya

:دکانداروں کی مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا معاملہ :مذہب کی آڑ میں نفرت کی سیاست کا نیا کھیل: مولانا ارشد مدنی

Hamari Duniya

بگ باس فاتح ایم سی اسٹین نے اس معاملے میں تو شاہ رخ اور وراٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Hamari Duniya