نئی دہلی،18جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
جمعیة علماءہند کا چونتیسواں اجلاس عام 10 تا 12، فروری 2023ئرام لیلا میدان نئی دہلی میں منعقدہورہا ہے۔ اس اجلاس سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جمعیة علمائ ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب کی قیادت میں وفود لگاتار دہلی ، میوات و مغربی یوپی کے دورے پر ہیں۔اس مقصد سے ذمہ داران مساجد ، ائمہ کرام اور مقامی لوگوں سے باضابطہ رابطہ مہم اور تشکیل کا سلسلہ جاری ہے۔ 16 جنوری کو مدینہ مسجد جعفرآباد ،سیلم پور،مصطفی آباد میں الگ الگ پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ ہمارا اجلاس جس دور میں ہورہا ہے ، وہاں جمہوریت اور سیکولرز م کی بقا اور حفاظت اہم ترین مسئلہ ہے ، اس کے ساتھ آئین کے معمارو ں نے مسلم عائلی قانون کے تحفظ کی ضمانت دی تھی ، آج الگ الگ راہوں سے اسے ختم کرنے کی کوشش ہورہی ہے، جس کا سد باب ضروری ہے۔اس لیے آپ حضرات اپنے گھروں سے خود نکلیں اور دوسروں کو نکالیں اور 12فروری کو اجلاس عام کی عمومی نشست میں صبح سے شریک ہوں۔وفد میں مولانا محمد داود امینی، مولانا غیور احمد قاسمی، مفتی ذاکر حسین قاسمی وغیرہ شامل تھے۔اس سے قبل 15جنوری کو بعد نماز مغرب مرکزی جامع مسجد سیماپوری میںبھی میٹنگ ہوئی جہاں ایک جم غفیر کے ساتھ حاجی شفیق ، حاجی رئیس ، چودھری اسلام الدین،مولانا اعجاز قاسمی، مولانا عبد الکریم، قاری یامین بھی شریک تھے۔اسی طرح میوات کے بھی مختلف علاقوں کا دورہ ہوا،بالخصوص مدرسہ جامعہ الشیخ پہنانہ میوات میں ایک میٹنگ ہوئی جہاں حلقے وائز کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔اس موقع پر ناظم عمومی جمعیة علماءہند مولانا حکیم الدین قاسمی، جمعیة علماءہریانہ، پنجاب و ہماچل کے ناظم اعلی مولانا یحیی کریمی ، مولانا سلیم ساکرس اور مولانا اسلم بڈیڈ کا خطاب ہوا۔
آج 18جنوری کو ضلع باغپت میں مدرسہ رحیمیہ قصبہ کھیکڑا ، مدینہ مسجد شہر بڑوت ،جامع مسجد موضع بلوچپورہ ،بڑی مسجد موضع بوپورہ،مسجد قصبہ شاہ جہاں پور ،جامع مسجد موضع پلڑا،جامع مسجد موضع اسارا میں سات پروگرام ہوئے یہاں، مفتی محمد عباس صدر جمعیة علماءباغپت، حافظ محمد قاسم ناظم جمعیة علماءباغپت، قاری صابر ،قاری عبد الواجد ، مولانا خالد ، مولانا اسماعیل ، مولانا رشید ، مولانا محمد فاروق اور مرکز سے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی کے علاوہ مولانا ضیاءاللہ قاسمی، مولانا مفتی ذاکر حسین قاسمی شریک تھے۔ اس سلسلے کی اہم میٹنگ 11بجے مدرسہ یاسینیہ سراج العلوم کھوڈہ مظفر نگر ، خادم العلوم باغوں والی میںہوئی ، جہاں مقامی ذمہ دار ساتھیوں کے علاوہ مفتی بنیامین صدر جمعیة علماءمظفرنگر، قاری ذاکر حسین ناظم جمعیة علماءمظفرنگر، مولانا حامد مہتمم مدرسہ خادم العلوم ، مولانا محمد ارشد ، قاری صادق ،قاری محمد جعفراور مرکز سے مذکورہ بالاشخصیات شامل تھیں۔